Book Name:Sachi Tauba Shab-e-Braat 1440
جس طرح بڑی عمرکے اسلامی بھائیوں میں تعلیمِ قراٰن عام کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، اِسی طرح بڑی عمرکی اسلامی بہنوں میں بھی قراٰنِ پاک کی تعلیم کو عام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملک و بیرونِ ملک مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعدادتقریباً3363 (تین ہزارتین سو تریسٹھ)جبکہ پڑھنے والیوں کی تعداد تقریباً39132(اُنتالیس ہزارایک سو بتیس)ہے۔
نمبر 7 : شعبہ ہفتہ وارسُنّتوں بھرااِجتماع( اسلامی بھائی اوراِسلامی بہنیں)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ!ہزاروں مقاما ت پراِسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اِجتماعات ہوتے ہیں ، جن میں ہرہفتے لاکھوں اسلامی بھائی اورلاکھوں اسلامی بہنیں شرکت کرکے علمِ دِین حاصل کرتے ہیں۔ صرف پاکستان میں اسلامی بھائیوں کے561جبکہ اسلامی بہنوں کے 7120 (سات ہزارایک سو بیس)ہفتہ واراِجتماعات ہورہے ہیں۔ اسلامی بہنوں کے اجتماعات شرعی پردے کے ساتھ ہوتے ہیں اوراسلامی بہنوں کے اجتماعات میں اسلامی بہنیں ہی تلاوت ، نعت ، بیان وغیرہ کی ترکیب کرتی ہیں۔
ان شعبوں کے علاوہ مزیدکئی شعبہ جات ہیں جو خدمتِ دین میں مصروفِ عمل ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ ملک وبیرونِ ملک دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام چلنے والے مدارسُ المدینہ ، جامعاتُ المدینہ اوردیگرشعبہ جات کے جُملہ اَخراجات کےلیےاپنےمدنی عطیات (چندے)سے تعاوُن فرمائیے اور ثواب ِ جاریہ کے حق دار بن جائیے۔ صدقہ دینے اور راہِ خدا میں خرچ کرنے کے بڑے فائدے ہیں۔ اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنّت مولانا شاہ احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے فتاویٰ رضویہ جلد23 ، صفحہ نمبر 152پر احادیثِ طیبہ سے صدقہ دینے کے فضائل بیان کئے ہیں ، آئیے! ان میں سے کچھ سنتے ہیں : ٭بِاِذْنِہٖ