Book Name:Sachi Tauba Shab-e-Braat 1440
نمبر 1 : شعبہ جامعۃُ المَدِینہ(عالمِ دین و عالمہ بنانے والا شعبہ)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے تحت نیکی کی دعوت اورعلمِ دین کی اشاعت کیلئےجامعات المدینہ قائم ہیں جن میں طلبَۂ کرام کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ قیام و طعام اور ضروری سہولیات(مثلاً کمپیوٹر لیب ، مطالعے کے لیے مناسب جگہ و کتابیں ، طِبّی علاج کے لیے ادویات وغیرہ)بھی بِلا مُعاوَضہ فراہم کی جاتی ہیں ۔ اس نظام کوچلانے کیلئے صرف پاکستان مىں قائم جامعات المدینہ کی تعمىرات کے علاوہ سالانہ اَخراجات کروڑوں میں ہىں جو آپ ہی کے دئیے ہوئے مدنی عطیات (چندے)سےپورے کئے جاتے ہیں۔ جامعات المدینہ اوران میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات کی تعداد ملاحظہ کیجئے :
تعدادجامعات المدینہ(ملک و بیرونِ ملک) 616 (چھ سوسولہ)
طلبَۂ کرام و طالبات کی تعداد تقریباً 52574 (باون ہزارپانچ سوچوہتّر)
اساتذہ وغیرہ کل مدنی عملہ(اسٹاف) تقریباً 5299 (پانچ ہزاردو سو ننانوے)
فارغ التحصیل طلبہ وطالبات تقریباً 8688(آٹھ ہزارچھ سواٹھاسی)
نمبر2 : شعبہ مدرسۃُ المَدِینہ(تعلیم ِقرآن عام کرنے والا شعبہ)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ!شیخِ طریقت ، امیرِ اَہل سنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیضانِ نظر سے ملک و بیرونِ ملک دعوتِ اسلامى کے تحت ہزاروں مدارس ُالمدینہ قائم ہیں جن میں مدنى منّے اور مدنى منّىاں قرآنِ پاک کى مفت تعلىم حاصل کررہے ہىں۔ ان مَدارس المدینہ میں پڑھنے والوں کو سُنَّتوں کا پیکر بنانے کیلئےان کی مدنی تربیت بھی کی جاتی ہے۔ صرف پاکستان مىں قائم مدارسُ المدىنہ کی تعمىرات کےعلاوہ سالانہ اَخراجات کروڑہاکروڑ ہىں۔ مدارسُ المدینہ اوران میں زیرِ تعلیم مدنى منّے اور مدنى منّىوں کی تعداد ملاحظہ کیجئے :