Book Name:Sachi Tauba Shab-e-Braat 1440
کے مطابق خرچ کر نے کے لئے “ مجلس مالیات “ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ مدنی عطیات جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی شرعی رہنمائی کے لئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مکتبۃ المدینہ کی طرف سے رسالہ ’’چندے کے بارے میں سوال جواب “اور “چندہ جمع کرنے کی شرعی احتیاطیں “بھی شائع کیا گیا ہے ۔ لہٰذا مدنی عطیات(چندہ)جمع کرنے والے ، خرچ کرنے والے تمام عاشقانِ رسو ل وذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی ان دو رسائل کا لازمی مطالعہ فرمائیں تاکہ شرعی اورتنظیمی طریقِ کارکے مطابق ہم مدنی عطیات (چندہ)جمع کرسکیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک کی آمدآمدہے اور اس ماہ ِمُبارَک کی برکتوں کے تو کیا کہنے کہ اس ماہ میں عبادت کرنے اور نیکیوں میں اِضافہ کرنے کے مَواقع بہت بڑھ جاتے ہیں۔
جب رمضان شریف کا مہینااپنی بہاریں لُٹانے تشریف لاتا ہے توشيخِ طريقت ، امیر اہلسنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضویدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خوشی دیکھنے والی ہوتی ہے۔ آپ کے جذبات کی عکاسی آپ ہی کے ان اشعار سے بھی ہوتی ہے :
مرحبا صَد مرحبا! پھر آمدِ رَمَضان ہے کِھل اُٹھے مُرجھائے دل تازہ ہُوا اِیمان ہے
یاخُدا ہم عاصیوں پر یہ بڑا اِحْسان ہے زندگی میں پھر عطا ہم کو کِیا رَمَضان ہے
اَبْرِ رَحمت چھا گیا ہے اور سَماں ہے نُور نُور فَضْلِ رَبّ سے مَغْفِرت کا ہوگیا سامان ہے
(وسائلِ بخشش مُرمّم ، ص۷۰۵)