Book Name:Sachi Tauba Shab-e-Braat 1440

خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ ٭ضَرورَتاً سِمَٹ سَرک کر دوسرے کے لئے جگہ کُشادہ کروں گا ۔ ٭دَھکّاوغیرہ لگاتوصَبْرکروں گا ، گُھورنے ، جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گا۔ ٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ،  اُذْکُرُوا اللّٰـہَ ، تُوبُوْااِلَی اللّٰـہِوغیرہ سُن  کرثواب کمانےاورصدا لگانےوالوں کی دل جُوئی کےلئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔ ٭ اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور  اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

      پىارے پىارے اسلامى بھائىو! ٭آج شبِ بَراءَت ہے ،  بَراءَت کا مطلب ہوتا ہے چھٹکارا پانا ، آزادی حاصل کرنا ، نجات پانا۔ تو گویا ٭آج جہنم سے آزادی حاصل کرنے کی رات ہے ، ٭آج عذابِ قبر سے چھٹکارا پانے کی رات ہے ، ٭آج اللہ کے عذاب سے ہمیشہ کی نجات حاصل کرنے کی رات ہے۔ ٭آج اللہ پاک کی رحمتیں پانے کی رات ہے ، ٭آج بھلائیوں والی رات ہے ، ٭آج دعاؤں کی قبولیت کی رات ہے ، ٭آج بخششیں پانے کی رات ہے ، ٭آج سعادت مندیاں اپنے نام لکھوانے کی رات ہے ، ٭آج اپنے گناہوں سے معافی مانگنے کی رات ہے ، ٭آج ربِّ کریم کو راضی کرنے کی رات ہے ، ٭آج سچی اورپکی توبہ کرنے کی رات ہے۔ اسی مناسبت سےا ٓج ہم سچی توبہ سے متعلق کچھ مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کریں گے ، آئیے! سب سے پہلے سچی توبہ سے مُتَعلِّق ایک حکایت سنتے ہیں :

دل کو چوٹ لگ گئی     

                             اللہ کے ولی ، حضرت شیخ فریدُالدین عطّاررَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اپنی کتاب “تذکرۃُ الْاولیا “ میں ایک بزرگ کے دنیا سے منہ موڑنے اور ربّ کی عبادت میں متوجہ ہونے کا واقعہ کچھ اس طرح سے بیان کیا ہے کہ وہ بزرگ ہىرے اور جواہرات کے ایک بہت بڑے تاجر تھے۔ اپنا مال و اسباب لے کر بڑے