Book Name:Jahannam Ki Sazaaen

پہنچاناہے،بلکہ اس کومضبوط بنانا ہے،تاکہ یہ خوب اللہ پاک کے دِین کی خدمت کرے،فطروں کے بستے بڑھائے جائیں ،فطرہ دینے والوں کی ایک تعداد ہوتی ہے جوٹیبل کرسی ،بینر وغیرہ دیکھ کر فطرہ دے دیتے ہیں،بازاروں میں مسجدوں میں فطرے کے بستے لگائیں،مدنی عطیات کے جتنے بستے زیادہ لگیں گے،اتنا فطرہ بھی زیادہ ملے گا۔لہٰذا ضرور بالضرور اس میں تعاون کیجئے۔

صدقہ دینے اور راہِ خدا میں خرچ کرنے کے بڑے فائدے ہیں۔ اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنّت مولانا شاہ احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے فتاویٰ رضویہ جلد23،صفحہ نمبر 152پر احادیثِ طیبہ سے صدقہ دینے کے فضائل بیان کئے ہیں، آئیے! ان میں سے کچھ سنتے ہیں: ٭بِاِذْنِہٖ تَعَالٰی(اللہپاک   کی عطا سے صدقہ دینے والے) بُری موت سے بچيں گے۔ ٭(صدقہ دینے سے) ستّر(70)دروازے بُری موت کے بند ہوں گے۔ ٭(صدقہ دینے والوں کی)عُمريں زیادہ ہوں گی۔ ٭(صدقہ دینے سے)رِزق کی وُسعت ،مال کی کثرت ہوگی، ٭(صدقہ دینےوالے )اس کی عادت سے کبھی محتاج نہ ہوں گے۔٭(صدقہ دینے والے)خير و برکت پائيں گے۔٭(صدقہ دینے والوں کے ساتھ) مدد ِالٰہی شامل ہوگی۔ ٭رحمتِ الٰہی اُن (یعنی صدقہ دینے والوں)کے ليے واجب ہوگی۔٭ملائکہ اُن پر درود بھیجيں گے۔ ٭(صدقہ دینے سے)ان کے گناہ بخشے جائيں گے، ٭مغفرت ان کے لئے واجب ہوگی، ٭اُن کےگناہوں کی آگ بجھ جائے گی۔

اللہ پاک ہمیں دعوتِ اسلامی کے لیے مدنی کاموں اورجملہ شعبہ جات کے لیےخوب خوب صدقات ومدنی  عطیات خود بھی دینے اوردُوسروں سے بھی جمع کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پىارے پىارے اسلامى بھائىو! ممکنہ طور پر آج شبِ قدر ہو سکتی ہے۔ شبِ قدر کے