Book Name:Jahannam Ki Sazaaen
؟نبی کریم، رؤف رّحیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:حبشہ کا رہنے والا اىک شخص ہے۔آقا کریم، رسولِ عظیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس کے رونے کو پسند بھی فرماىا۔
حضرتِ سَىِّدُنا جبرئىلِ امىن عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی:اللہ پاک فرماتا ہے: مجھے اپنى عزت و جلال کى قسم ! مىرا جو بندہ دنىا مىں مىرے خوف سے روئے گا مىں اسے جنت مىں زىادہ ہنساؤں گا۔( شعب الایمان، باب فی الخوف من الله تعالی،۱/۴۸۹، حدیث:۷۹۹)
آئیے! مل کر جہنم سے آزادی اور شبِ قدر کی دعا کرتے ہیں:اَللّٰھُمَّ اَجِرۡنِیۡ مِنَ النَّار اے اللہ! مجھے(جہنّم کی) آگ سے نجات عطا فرما۔
اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّتُحِبُّ الْعَفْوَفَاعْفُ عَنَّااے اللہ!بے شک تو معاف کرنے والا ہے ،معاف کرنے کو پسند کرتا ہے ،پس ہمیں معاف فرما دے۔
(یہ دعا " اَللّٰھُمَّ انک عفو کریم۔۔۔"ہرجگہ"اَللّٰھُمَّ اَجِرۡنِیۡ مِنَ النَّار"کے ساتھ ڈال دی جائے۔۔)
ہائے! حُسنِ عمل نہیں پلّے حَشْر میں میرا ہوگا کیا یاربّ!
گرمیِ حَشْر، پیاس کی شدّت جامِ کوثر مجھے پِلا یاربّ!
خَوف دوزخ کا آہ! رحمت ہو خاکِ طیبہ کا واسِطہ یاربّ!
میرا نازک بدن جہنم سے از طُفیلِ رضا بچا یاربّ!
طالبِ مَغْفرت ہوں یااللہ بَخْش حیدر کا واسِطہ یاربّ!
کر دے جنّت میں تُو جوار اُن کا اپنے عطّار کو عطا یارب!
(وسائلِ بخشش مرمم، ص۸۰،۸۱)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد