Book Name:Jahannam Ki Sazaaen

جائے گاتو منہ کی کھال اس سے جل کرگِر پڑے گی۔

اس آیت کی تفسیر میں یہ بھی ہے کہ  یہ آیتِ  مبارکہ ہر اس مسلمان کے لئے بھی بڑی نصیحت ہے جو ظلم اور گناہ کرنے میں مصروف ہے، اسے اپنے گناہوں پر ندامت و شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے توبہ و استغفار کرنا اور نیک اعمال میں مصروف ہوجانا چاہئے۔ ورنہ یاد رکھئے  کہ مرنے کے بعد کا سفر انتہائی طویل ہے، جہنم کی گرمی بڑی شدید ہے، اہلِ جہنم کا پانی پگھلے ہوئے تانبے کی طرح اور جہنمیوں کی پیپ ہے اور جہنم کی قید بہت سخت ہے۔(صراط الجنان، ۵/۵۶۱،۵۶۲)

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!یقیناً جہنم جیسی ہولناک جگہ کوئی اور نہیں ہے۔ حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ  فرماتے ہیں کہ ہم میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ اقدس میں حاضر تھے کہ ہم نے ایک گِڑگِڑاہٹ کی آواز سُنی توآپصلَّی اللہ عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے استفسار فرمایا:’’کیا تم جانتے ہو یہ کیا تھا؟‘‘ ہم نے عرض کی :’’اللہ پاک اورا س کا رسول صلَّی اللہ عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبہتر جانتے ہیں۔‘‘ آپ صَلَّی اللہُ عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’ یہ پتھر ہے جسے اللہ پاک نے جہنم میں 70 سال پہلے پھینکا تھا، لیکن اس کی گہرائی تک اب پہنچا ہے۔(مسلم،کتاب الجنۃ، باب جہنم اعاذنا ﷲ منہا، الحدیث:۷۱۶۷،ص۱۱۷۲،بتغیرٍقلیلٍ)

الٰہی! جَہَنَّم سے آزاد کر دے

میں فِردَوس میں داخِلہ مانگتا ہوں

آئیے! مل کر جہنم سے آزادی اور شبِ قدر کی دعا کرتے ہیں:اَللّٰھُمَّ اَجِرۡنِیۡ مِنَ النَّار اے اللہ! مجھے(جہنّم کی) آگ سے نجات عطا فرما۔

اَللّٰھُمَّ  اِنَّکَ عَفُوٌّتُحِبُّ الْعَفْوَفَاعْفُ عَنَّااے اللہ!بے شک تو معاف کرنے والا ہے ،معاف کرنے کو