Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے ایک اور واقعہ سنتے ہیں:حضرت محمد بن حاطب اپنی والدہ اُمِّ جمیل سے روایت کرتے ہیں کہ میری والدہ نے مجھے بتایا کہ میں تجھے لے کر حبشہ سے آرہی تھی اور جب مدینۂ منورہ سے ایک دن کا فاصلہ رہ گیا تو میں نے ایک جگہ کھانا پکایا، اسی دوران ایندھن ختم ہوگیا، میں لکڑیاں لینے گئی تو تُو نے ہنڈیا کو کھینچا اور وہ ہنڈیا تیرے اُوپر گِر گئی اور تیرا بازو جل گیا۔ میں تجھے لے کر شفیق و کریم آقا، رحمدل و رحیم آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضر ہوگئی، یہ دیکھ کر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے تیرے بازو پر لُعابِ دہن مبارک ڈالا اور کچھ پڑھ کر دم کیا، میں تجھے لے کر اُٹھی تو تیرا ہاتھ بالکل تندرست تھا۔(ابن حبان، کتاب الجنائز، باب المریض۔۔الخ، ۴/۲۷۳، حدیث:۲۹۶۶)
عرشِ حق ہے مسندِ رِفْعت رَسُولُ اللہ کی دیکھنی ہے حشر میں عزت رَسُولُاللہ کی
قبر میں لہرائیں گے تاحشر چشمے نور کے جلوہ فرما ہوگی جب طلعت رَسُولُاللہ کی
لَاوَرَبِّ الْعَرْش جس کو جو مِلا اُن سے ملا بٹتی ہے کونین میں نعمت رَسُولُاللہ کی
(حدائقِ بخشش، ص۱۵۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
(3) درخت قدموں میں
ایک اعرابی(یعنی عرب کے دیہاتی ) نے رسولِ عربی، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں عرض کی کہ یَارَسُوْلَاللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں اسلام قبول کر چکا ہوں، آپ کوئی ایسی نشانی دکھائیں جو میرے یقین کو بڑھا دے۔ یہ سُن کر محبوبِ کبریا، بادشاہِ ارض و سما صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: کیا دیکھنا چاہتے ہو؟ عرض کی آپ اس درخت کو یہاں بُلا لیں، ارشاد فرمایا: جاؤ اور اس درخت کو کہو کہ تجھے