Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441
طرف منہ کرنا
جبکہ پارہ 30 سورۂ اَلَم ْنَشْرَح کی ابتدائی آیات میں سینہ مبارک اور پشت مبارک کا ذکریوں فرمایا:
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ(۱) وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ(۲) الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ(۳) (پ۳۰، الم نشرح:۱تا۳)
تَرجَمَۂ کنزُالایمان:کیا ہم نے تمہارے لئے سینہ کشادہ نہ کیااور تم پر سے تمہارا وہ بوجھ اتار لیا جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول!آئیے ! اب اپنے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کے کچھ مقدس اعضاء سے متعلق قرآنی آیات اوراعضائے مبارکہ سے ظاہر ہونے والے معجزات سنتے ہیں:
پارہ 27،سُوْرہ ٔ نَجْم کی آیت نمبر3میںزبان مبارک کا ذکر ہوتا ہے اور ارشاد ہوتا ہے:
وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰىؕ(۳) (پ۲۷،النجم:۳) تَرجَمَۂ کنزُالایمان:اور وہ کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کرتے
پارہ 25،سُوْرہ ٔ دُخان کی آیت نمبر58میں ارشادہوتاہے:
فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ(۵۸) (پ۲۵، الدخان:۵۸)
تَرجَمَۂ کنزُالایمان:تو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں آسان کیا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
وہ زبان جس کو سب کُن کی کنجی کہیں