Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441
عدُو پہ چھائی ہے ہیبت نبی کی آمد ہے ملی ہے خاک میں نَخوت نبی کی آمد ہے
بُتوں کی آگئی شامت نبی کی آمد ہے مٹے گی کفر کی ظلمت نبی کی آمد ہے
(وسائلِ بخشش مرمم، ص ۴۶۸)
سرکار کی آمد …مرحبا سردار کی آمد …مرحبا آمنہ کے پھول کی آمد …مرحبا
رسولِ مقبول کی آمد …مرحبا پیارے کی آمد …مرحبا اچھے کی آمد … مرحبا
سچے کی آمد …مرحبا سوہنے کی آمد …مرحبا موہنے کی آمد …مرحبا
مُختار کی آمد …مرحبا پرنور کی آمد …مرحبا سراپا نور کی آمد …مرحبا
مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی
مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آمدِ مصطفےٰ پر کیسی کیسی انوکھی نشانیاں اور برکتیں ظاہِر ہوئیں،یقیناً یہ اللہ پاک کا فضل ہی ہے کہ ٭آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے عالَم میں بہار آگئی۔ ٭آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے بی بی آمنہ کے گلشن میں بہار آ گئی۔ ٭آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سےمکے کے شہر میں روشنی بکھرنے لگی۔ ٭آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے عرب کے ریگزار تاروں کی طرح چمکنے لگے۔ ٭آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سےکعبہ بھی جُھومنے لگا۔ ٭آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے مُرجھائی ہوئی کلیاں کِھل اُٹھیں۔ ٭آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے اندھیرے چھٹنے لگے۔ ٭آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے کفر وشرک