Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441
آتا ہے شاہِ حکومت فرض ہے جس کی اطاعت ہر نبی نے دی بشارت آمدِ شاہِ عرب ہے
(قبالۂ بخشش، ص۱۸۴)
سرکار کی آمد …مرحبا سردار کی آمد …مرحبا آمنہ کے پھول کی آمد …مرحبا
رسولِ مقبول کی آمد …مرحبا پیارے کی آمد …مرحبا اچھے کی آمد … مرحبا
سچے کی آمد …مرحبا سوہنے کی آمد …مرحبا موہنے کی آمد …مرحبا
مُختار کی آمد …مرحبا پرنور کی آمد …مرحبا سراپا نور کی آمد …مرحبا
مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی
مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
وِلادتِ مصطفیٰ سے پہلے انبیائے کرام کی زیارت اور ان کی بشارت
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جب حضرت بی بی آمنہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کے حمل شریف کا آغاز ہوا تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہاکو مختلف مہینوں میں نو انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی زیارت ہوئی اور ان میں سے ہر ایک نبی عَلَیْہِ السَّلَام نے آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کو حُضُور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے متعلق کچھ نا کچھ خبر سے آگاہ فرمایا۔ حضرت علامہ مولانا عبد الرحمن ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:
حضورپُرنور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وِلادت کا وقت قریب آیا،تو حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام بی بی آمِنہ رَضِیَ اللہُ عَنْہاکے خواب میں تشریف لائے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمد کے متعلق خبر دی۔ (2)پھر حضرت اِدریس عَلَیْہِ السَّلَام تشریف لائے تو انہوں نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فضل و کرم اور اعلیٰ رتبے کی خبر دی۔(3)پھر حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلَام تشریف لائے تو انہوں نے بتایا کہ آپ کا بیٹا