Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441
کے ایوانوں میں زلزلہ آگیا۔ ٭آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے بے سہاروں کو سہارا مل گیا۔ ٭آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سےبے قراروں کو قرار ملنے لگا۔٭آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے غریبوں کو،یتیموں کو آسرا مل گیا۔ ٭آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے شیطان ذلیل ورُسوا ہوا اور آج تک ہو رہا ہے۔ ٭آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے جہالت کا خاتمہ ہوا۔ ٭آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے ناجائز اور غیر شرعی رسموں کا خاتمہ ہوگیا۔ ٭آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے معاشرے کے ہر فرد کو اس کے جائز حقوق حاصل ہوئے۔ ٭آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے زمانہ نُورٌ عَلٰی نُور ہوگیا۔ ٭آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے جہاں بھر میں اسلام کا پرچم لہرانے لگا۔ ٭آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے زمانہ روشن ہوگیا۔ ٭آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے دنیا جگمگانے لگی۔
اے عاشقانِ رسول!ہم بھی آمدِ مصطفےٰ کی خوب دُھومیں مچائیں، خوب خوشیاں منائیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بے چین دِلوں کے چین،رَحمتِ دارَین،تاجدارِ حَرَمَین، سَروَرِ کَونَین، نانائے حَسَنَیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ جہاں میں فَضْل و رَحمت بَن کر تشریف لائے اور اللہ پاک کی رَحْمت کے نُزُول کا دِن یقیناً خوشی کا دِن ہوتا ہےچُنانچہ
مومنو خوشیاں مناؤتاج والا آگیا
پارہ11 سُوْرَۂ یُوْنُس کی آیت نمبر58 میں خدائے رَحمٰن کا فرمانِ ذِیشان ہے:
قُلْ بِفَضْلِ اللّٰهِ وَ بِرَحْمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ فَلْیَفْرَحُوْاؕ-هُوَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ(۵۸) (پ۱۱، یونس:۵۸)
ترجَمۂ کنزُالایمان:تم فرماؤاللہہی کے فَضْل اور اُسی کی رَحمت اور اِسی پر چاہئے کہ خوشی کریں وہ اُن کے سب دَھن دَوْلَت سے بہتر ہے۔