Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441
(1) حضرتِ اَسِید بن اَبی اناس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں:آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے ایک بار میرے چِہرے اورسینے پر اپنا دستِ پُرانوار پھیر دیا۔اس کی بَرَکت یہ ظاہِر ہوئی کہ میں جب بھی کسی اندھیرے گھر میں داخِل ہوتا،وہ گھر روشن ہوجاتاتھا۔(الخَصائِصُ الکُبْری،۲ /۱۴۲ وتاریخ دمشق،۲۰/۲۱)
(4)دستِ مبارک کی برکت
(2) حضرت عائذ بن سعید جسریرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُرسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یَارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم آپ میرے چہرے پر اپنا مبارک ہاتھ پھیر دیجئے اور دُعائے برکت فرمائیے۔حضورِ انور،رسولوں کے افسرصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایسا ہی کیا (یعنی اُن کے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور دُعائے برکت فرمائی) اُس وقت سے حضرت عائذ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا چہرہ ترو تازہ اور نورانی رہا کرتا تھا۔(الاصابہ فی تمییز الصحابہ،عائذ بن سعید ،۳/۴۹۳،رقم ۴۴۶۲)
(5)چہرہ چمکتا تھا
(3) حضرت ابو سِنان عبدی صباحیرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے چہرےپر رَسُولُاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنا دستِ مبارک پھیرا ،ان کی عمر 90سال ہوگئی مگر ان کا چہرہ بجلی کی طرح چمکتا تھا۔(الاصابہ فی تمییز الصحابہ،ابو سنان العبدی ثم الصباحی ،۷/۱۶۴،رقم۱۰۰۶۶)
میں گدا تُو بادشاہ بھر دے پیالہ نور کا نور دن دُونا ترا دے ڈال صدقہ نور کا
تاج والے دیکھ کر تیرا عمامہ نور کا سر جھکاتے ہیں الٰہی بول بالا نور کا
جو گدا دیکھو لئے جاتا ہے توڑا نور کا نُور کی سرکار ہے کیا اس میں توڑا نور کا
(حدائق بخشش،ص:۲۴۵)