Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہماری بھی زبان ہے اور ہمارے آقا مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک زبان ہے، ہماری زبان کا کیا حال ہے وہ ہم بخوبی جانتے ہیں، جبکہ ہمارے نوروالے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک زبان کیسی ہے؟۔ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:
وہ زباں جس کو سب کُن کی کنجی کہیں
اُس کی نافذ حکومت پہ لاکھوں سلام
(حدائقِ بخشش، ۳۰۲)
یعنی ہمارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبانِ مبارک تقدیرِ الٰہی کی چابی ہے۔ جیسے جیسے یہ مبارک زبان ہلتی چلی جاتی ہے، واقعات ویسے ہی ہونے لگتے ہیں۔ اس زبانِ مبارک کے کمالات دیکھ کر کہنا پڑتا ہے کہ کائنات کے گوشے گوشے پر اس کی حکومت ہے اور ایسی حکومت پر لاکھوں سلام ہوں۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!حضورسراپا نُورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبان مبارک اور اس کے پانی یعنی لُعابِ دَہن(تُھوک مبارک) سے کیسے کیسے معجزات ظاہر ہوئے، آئیے سنتے ہیں:
(1) زبان مُبارک کے حکم سے بچہ تندرست ہوگیا
حضرت اُسامہ بن زید رَضِیَ اللہُ عَنْہ کا بیان ہے، فرماتے ہیں: ہم دو عالم کے مالک ومختار، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ حج کے لیے نکلے اور جب وادی رَوْحا میں پہنچے تو رحمتِ عالم،نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک عورت کو دیکھا جو آپ کی طرف آ رہی تھی،یہ دیکھ کر نبیِ رحمت شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی سواری روک لی اور جب وہ عورت قریب آئی تو اس نے عرض کیا یَارسولَ الله صَلَّی