Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441
سُنَّتِ صحابہ ہے، یہ حدیث مجلسِ میلاد شریف کی اصل ہے۔ (مرآۃ المناجیح،۳/۳۲۱)
پىارے پىارے اسلامى بھائىو! اجتماعِ مِیْلاد میں حُضُور پُرنُور، شافِعِ ىَوْمُ النُّشُور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وِلادَتِ پاک، رَضاعَتِ مُبارَکہ اوربچپن شریف کے واقِعات بیان کرنا ،اس کے لئے محفلِ نعت مُنْعَقِد کرنا، لوگوں کو جَمْع کرنا ،وِلادَتِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمَ کى خُوشی مىں لوگوں کو کھانا کِھلاناجائز ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مسلمان اس مبارك مہینے میں جَشنِ وِلادت کی خُوشی مناتے ہیں، مسجِدوں، گھروں، دُکانوں اورسُواریوں پرنیزاپنے مَحَلّے میں بھی مدنی پرچم(جھنڈے) لہراتے ہیں،خُوب چَراغاں کرتے ہیں ۔ربیعُ الاوّل شریف کی بارہویں رات حُصُولِ ثواب کی نیّت سے محفلِ نعت میں شرکت کرتے ہیں ،صُبحِ صادِق کےوَقْت مدنی پرچم اُٹھائے دُرُود و سلام پڑھتے ہوئے اَشکبار آنکھو ں کے ساتھ صُبحِ بہاراں کااِسْتِقبال کرتے ہیں، 12ربیعُ الاول شریف کے دن روزہ رکھ کرجُلوسِ میلاد میں شریک ہوتے ہیں ۔میلاد شریف منانے والےایسے عاشقانِ رسول سےتوپیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ خُوش ہوتے ہیں،جیساکہ
ایک بُزرگرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں:اَلْحَمْدُلِلّٰہ مجھے خواب میں تاجدارِرِسالتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَکی زِیارت کا شرف حاصل ہوا،تو میں نےسرکارصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں عرض کی:یارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ!کیاآپ کومسلمانوں کا ہر سال آپ کی وِلادتِ مبارَک کی خوشیاں مَنانا پسند آتا ہے؟ تو حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نےارشادفرمایا:جو ہماری وِلادت پر خُوشیاں مناتا ہےاورہم سے خوش ہوتا ہے،ہم بھی اُس سے خوش ہوتے ہیں۔(تذکِرۃُ الواعظِین، ص۶۰۰ )
اَمِیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت ِ علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادِری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکیا