Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441
اللہ پاک کے رسول بُلاتے ہیں۔ جیسے ہی یہ بات اعرابی نے درخت سے کہی، وہ درخت ایک طرف جھکا اور پھردائیں بائیں آگے پیچھے مُڑ کر اس نے اپنی جڑیں توڑیں اور جڑیں گھسیٹتا ہوا زمین چیرتا ہوا حاضر ہوگیا اوررَسُولُاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سامنے کھڑا ہو کر عرض کرنے لگا:اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَاللہ۔ یہ دیکھ کر اعرابی نے کہا: یَارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بس یہ میرے لئے کافی ہے، پھر آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے درخت کو حکم دیا کہ وہ واپس چلا جائے، حکم ملتے ہی واپس چلا گیا۔ یہ دیکھ کر اعرابی نے عرض کی: یَارَسُوْلَاللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مجھے اجازت دیجئے کہ میں آپ کے ہاتھ مبارک اور پاؤں مبارک کو بوسہ دوں؟ پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے اجازت دی اور اس نے دَسْت بوسی و قدم بوسی کی سعادت حاصل کی۔ پھر وہ اعرابی عرض کرنے لگا: آپ مجھے اس بات کی بھی اجازت دیں کہ میں آپ کو سجدہ کروں؟ یہ سُن کر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: نہیں! اللہ پاک کے سِوا کسی اور کے لئے سجدہ نہیں ہے۔(الخصائص الکبریٰ، باب الآیۃ فی قدوم الاعرابی، ۲/۵۹)
جن کو سُوئے آسماں پھیلا کے جل تھل بھر دیے
صَدقہ اُن ہاتھوں کا پیارے ہم کو بھی درکار ہے
چاند شق ہو پیڑ بولیں جانور سجدے کریں
بارَکَ اﷲ مرجعِ عالم یہی سرکار ہے
(حدائق بخشش،ص ۱۷۶)
(4)دعا کی برکت سے ایمان قبول کر لیا
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے ایک اور واقعہ سنتے ہیں،چنانچہ حضرت