Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441
پڑھتے ہیں عرش والے سُنتے ہیں فرش والے سُلطانِ نو کا خطبہ صُبحِ شبِ وِلادت
دن پھر گئے ہمارے سوتے نصیب جاگے خُورشید ہی وہ چمکا صُبحِ شبِ وِلادت
پیارے ربیعُ الاوّل تیری جھلک کے صدقے چمکا دیا نصیبا صُبحِ شبِ وِلادت
شادی رَچی ہوئی ہے بجتے ہیں شادیانے دُولہا بنا وہ دُولہا صُبحِ شبِ وِلادت
عرشِ عظیم جُھومے کعبہ زمین چُومے آتا ہے عرش والا صُبحِ شبِ وِلادت
تیری چمک دَمک سے عالم چمک رہا ہے میرے بھی بخت چمکا صُبحِ شبِ وِلادت
بانٹا ہے دو جہاں میں تُو نے ضِیا کا باڑا دیدے حسؔن کا حصہ صُبحِ شبِ وِلادت
(ذوقِ نعت، ص ۹۳ تا ۹۹)
سرکار کی آمد …مرحبا سردار کی آمد …مرحبا آمنہ کے پھول کی آمد …مرحبا
رسولِ مقبول کی آمد …مرحبا پیارے کی آمد …مرحبا اچھے کی آمد … مرحبا
سچے کی آمد …مرحبا سوہنے کی آمد …مرحبا موہنے کی آمد …مرحبا
مُختار کی آمد …مرحبا پرنور کی آمد …مرحبا سراپا نور کی آمد …مرحبا
مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی
مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جس طرح سورج نکلنے سے پہلے ستارے چھپ جاتے ہیں، صبح کی سفیدی دم توڑنے لگتی ہے اور پھر مشرق سے ہلکی سی سُرخی نمودار ہوتی ہے، اس کے فوراً بعد