Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441
دعا فرمادیں، یہ سُن کر حبیبِ مکرم ،شفیعِ مُعظّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دعا فرمائی : اللّٰھُمَّ اَکْثِرْ مالَہ وَوَلَدَہ وَبارِکْ لَہ فِیْمَا اَعْطَیْتَہ یعنی یااللہ!انس کے مال میں اضافہ فرما اور اس کی اولاد زیادہ کر اور جو تُو نے اس کو عطا فرمایا ہے،اس میں برکت دے۔ (ترمذی، کتاب المناقب، باب مناقب أنس بن مالك رضي الله عنہ، ۵/ ۴۵۰، حدیث:۳۸۵۵)
مکے مدینے کے تاجدار، مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی یہ دعا ایسی مقبول ہوئی کہ حضرت انس رَضِیَ اللہ عَنْہ بصرہ میں وہ آخری صحابی تھے جن کا وصال ہوا۔ اورخود حضرت انس رَضِیَ اللہ عَنْہکی عمر سو سال سے زائدہوئی۔ اور کہا جاتا ہے کہ ان کی اولاد کی تعداد سو سے تجاوز کر گئی۔ حضرت انس رَضِیَ اللہ عَنْہ کا ایک باغ تھا، عام باغات میں سال میں ایک دفعہ پھل لگتا تھا جبکہ حضرت انس رَضِیَ اللہ عَنْہکے باغ میں سال میں دو دفعہ پھل لگتا تھا، اور آپ کے باغ میں ایک پھول تھا جس سے مُشْک کی سی خوشبو آتی تھی۔ (مرقاة شرح مشکوة، ۱۰/۲۹۲ تحت الحدیث:۵۹۵۲)
اعلیٰ حضرت کیا ہی خوب فرماتے ہیں:
مکاں عرش اُن کا فلک فرش اُن کا مَلَک خادمانِ سَرائے مُحَمَّد
خدا کی رضَا چاہتے ہیں دو عَالم خدا چاہتا ہے رضائے مُحَمَّد
دمِ نزع جاری ہو میری زباں پر مُحَمَّد مُحَمَّد خدائے مُحَمَّد
اجابت کا سہرا عنایت کا جوڑا دلہن بن کے نِکلی دُعائے مُحَمَّد
اجابت نے جُھک کر گلے سے لگایا بڑھی ناز سے جب دُعائے مُحَمَّد
(حدائق بخشش،ص ۶۵، ۶۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد