Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441
تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے مسلمانوں پر کمال مہربان مہربان
پارہ17سُوْرَۂ اَنْبِیَاء کی آیت نمبر107 میں ہے:
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ(۱۰۷) (پ۱۷،الانبیآء:۱۰۷)
تَرجَمَہ کَنزُالاِیمَان: اور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر رحمت سارے جہان کے لیے
پارہ22سُوْرَۂ اَحْزَابْ کی آیت نمبر46.45 میں اِرشادہوتاہے:
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ(۴۵) وَّ دَاعِیًا اِلَى اللّٰهِ بِاِذْنِهٖ وَ سِرَاجًا مُّنِیْرًا(۴۶) (پ۲۲،الاحزاب:۴۵-۴۶)
تَرجَمَہ کَنزُالاِیمَان: اے غیب کی خبریں بتانے والے (نبی) بےشک ہم نے تمہیں بھیجا حاضر ناظر اور خوشخبری دیتا اور ڈر سناتااور اللہ کی طرف اس کے حکم سے بلاتا او ر چمکادینے والا آفتاب
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!آمدِ مصطفےٰ کی خوشیاں منانا یعنی میلاد شریف مناناحکمِ قرآنی اور نبیِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خُوشنودی کا باعث ہے ۔یقیناًمیلاد شریف منانا، ماہِ میلاد میں اپنے گھروں ، گلی محلّوں بلکہ اپنی گاڑیوں کو مدنی پرچموں ،جگمگاتے قُمقُموں ،رنگ برنگی لائٹوں سے سجانا، اِس ماہِ مبارک کی آمدپربالخصوص گناہوں سے توبہ کرنا،سُنّتوں اورنیکیوں پر اِستقامت پانے کے عظیم مدنی نُسخے یعنی"مدنی انعامات"کے مطابق زندگی گزارنے کا پکّا اِرادہ کرنا،قریہ قریہ،گاؤں گاؤں "مرحبا یا مُصطفےٰ" کی دُھومیں مچانے کے لیے اسلامی بھائیوں کا مدنی قافلے میں سفرکرنا، اجتماعِ مِیلاد و جُلوسِ مِیلاد میں مکتبۃُ المدینہ کے مدنی رسائل تقسیم کرکے نیکی کی دعوت کو عام کرنا،ربیع الاوّل کے 12دن تک