Book Name:Asmay Madina Munawara

پیارے اسلامی بھائیو!  الحمد للہ! ہم مدینۂ مُنَوَّرہ سے پیار کرنے والے ہیں ، مدینۂ پاک کی گلیوں سے ، مدینۂ پاک کی ہواؤں سے ، مدینۂ پاک کے پھولوں سے ، مدینۂ پاک کے مُبَارَک کانٹوں سے ، مدینۂ پاک کی مبارَک خاک سے ، مدینۂ پاک کے پاکیزہ غُبَار سے الحمد للہ! الحمد للہ! الحمد للہ! ہمیں محبت ہے ، لہٰذا آج ہم اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!  مدینۂ پاک کے مبارک ، میٹھے میٹھے ، پیارے پیارے ، سوہنے سوہنے نام سننے کی سَعَادت حاصِل کریں گے یعنی آج ہم اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ذِکْرِ مدینہ کرنے اور سننے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔

چلو مِل کے کرتے ہیں ذِکْرِ مدینہ           پہنچ جائیں گے اِنْ شَآءَ اللہ! مدینہ

اے عاشقانِ رسول ! یاد رکھئے!  ذِکْرِ مدینہ کرنا کوئی عام بات نہیں ، *ذِکْرِ مدینہ “ تو قرآنِ کریم میں بھی ہے *الحمد للہ! ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے بھی ذِکْرِ مدینہ کرنا ثابت ہے ، ایسی کئی  اَحادِیثِ مبارکہ ہیں ، جن میں مکی سردار ، مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ذِکْرِ مدینہ بھی فرمایا اور مدینہ منورہ کے فضائل بھی بیان فرمائے *ذِکْرِ مدینہ کرنا عاشقانِ رسول کا طریقہ ہے ، *ذِکْرِ مدینہ کرنا عُلَمائے کرام کا ، مُحدِّثِیْن کا ، مُفَسِّرین کا طریقہ ہے *عُلمائے کرام نے فضائِلِ مدینہ پر پُوری پُوری کتابیں لکھی ہیں * بُخَارِی شریف جوکہ دُنیا بھر میں قرآنِ کریم کے بعد سب سے معتبر کتاب مانی جاتی ہے ، اس میں امام بُخاری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے باقاعدہ “ کتاب فَضَائِلِ مدینہ “ پرعنوان تحریر فرمایا ، پھر اس عنوان کے تحت 11 اَبْواب (Chapters) ذِکْر فرمائے ، جن میں مدینۂ پاک کے فضائل پر احادِیث ذِکْر کی گئی ہیں *اسی طرح امام مُسْلِمْ بِنْ حَجَّاج قُشَیْرِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اپنی کتاب “ مسلم شریف “ میں 13 ابواب (chapters) ذِکْر کئے اور اُن میں فضائِلِ مدینہ کی اَحادِیث بیان فرمائیں *امام اَبُو داؤد رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے