Book Name:Akhlaq-e-Mustafa Ki Jhalkiyan

ہچکچاتے ہیں* بداَخْلاقی بُرا شگون ہے([1])* بداَخْلاقی اگر انسانی شکل میں ہوتی تو وہ (بہت)بُرا آدمی ہوتا([2])*  اللہ پاک  کے نزدیک سب سے بڑی بُرائی بُرے اَخْلاق ہیں۔ ([3]) * بےشک بے حیائی اور بد اَخْلاقی کا اسلام کی کسی چیز سے کوئی تعلق نہیں۔ ([4]) * بد اَخْلاقی تبلیغِ دین کی راہ میں بہت بڑی رُکاوٹ ہے* بد اَخْلاقی سے بسااوقات میاں بیوی میں طلاق کی نوبت آجاتی ہے* بداَخْلاقی کی نحوست سے گھر کا سُکون برباد ہوجاتا ہے * بداَخْلاق ایک گُناہ سے توبہ کرتا ہے تو اُس سے بدتر گُناہ میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ ([5]) * بداَخْلاق شخص کو بارہا ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہےالغرض بداَخْلاقی کثیر برائیوں کا مجموعہ اور  دُنیا و آخرت میں ہلاکت و بربادی کا سبب ہے ، لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم نہ صرف خود اس آفت سے بچیں  بلکہ دوسرے مسلمانوں کو بھی اِس سے بچتے رہنے کی ترغیب دلائیں۔ اللہ پاک سب مسلمانوں  کو اچھےاَخْلاق کی لازوال دولت نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ۔

بھاگتے ہیں سُن لے بد اَخْلاق انساں سے سبھی       مسکرا کر سب سے ملنا دل سے کرنا عاجزی([6])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...کنز العمال ، کتاب : الاخلاق ، قسم الاقوال ، جز : 3 ، جلد : 2 ، صفحہ : 178 ، حدیث : 7343۔

[2]...کنز العمال ، کتاب : الاخلاق ، قسم الاقوال ، جز : 3 ، جلد : 2 ، صفحہ : 178 ، حدیث : 7351۔

[3]...جامع الاحادیث ، جلد : 19 ، صفحہ : 406 ، حدیث : 14922خلاصۃً۔

[4]...مسند احمد ، مسند البصریین ، حدیث ابی عبد الرحمن ، جلد : 7 ، صفحہ : 431 ، حدیث : 20997۔

[5]...جامع الاحادیث للسیوطی ، قسم الاقوال ، جلد : 2 ، صفحہ : 375 ، حدیث : 6064۔

[6]...وسائل بخشش ، صفحہ : 698۔