Book Name:Akhlaq-e-Mustafa Ki Jhalkiyan
مذاکروں میں پابندی کے ساتھ شرکت فرمائیے 9دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول کےہمراہ یکمشت 12 ماہ ، ہر 12 ماہ میں 1 ماہ(30 دن) اور عُمر بھر ہر ماہ3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر اور روزانہاپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کا رِسالہ پُر کیجئے 10دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والےمختلف کورسز مثلاً فیضانِ نماز کورس ، اِصلاحِ اعمال کورس ، مدنی تربیت کورس وغیرہ کرلیجئے 11مدنی چینل پر نشر ہونے والے مختلف سلسلے(Programs) دیکھتے رہئے 12دعوتِ اسلامی کے80شعبہ جات میں سے کسی شعبے میں اپنی خدمات پیش کیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ ان طريقوں پر عمل کی برکت سے بُرے اَخْلاق كاخاتمہ ہوگا اور اچھے اَخْلاق اپنانے کا ذہن بنے گا۔
تُو عطا حِلْم کی بھیک کر دے میرے اَخْلاق بھی ٹھیک کر دے
تجھ کو فاروق کا واسطہ ہے یاخُدا تجھ سے میری دُعا ہے([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!صاحبِ خُلقِ عظیم ، محبوبِ ربِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اخلاقِ كريمہ پر مشتمل ایسی بے شُمار احادیث وواقعات موجود ہیں کہ جنہیں سُن کر عقلیں دنگ رہ جاتی ہیں اوربُرےاَخْلاق و سخت مزاج والوں کو اپنی اصلاح کی توفیق نیز اچھے اَخْلاق ، نرمی اور عَفْو و دَرْگُزر کی دولت نصیب ہوتی ہے جبکہ خُوش اَخْلاق مسلمانوں کے اَخْلاق میں مزید عمدگی اور انہیں ایمان کی تازگی میسر آتی ہے۔ آئیے!بطورِ ترغیب اخلاقِ مُصْطَفٰے کی مزيد چند جھلکیاں ملاحظہ كیجئے اوران کی برکتوں سے اپنے اَخْلاق کو مزین کرنے کی کوشش كیجئے ، چُنانچہ