Book Name:Zikr ul ALLAH Ke Khususi Ayyam

کھانا چھوڑ دیا تھا، لہٰذا اُس کے جسم میں غذا کی قِلّت ہو گئی اور وہ 40  سال کی عمر میں موت کے گھاٹ اُتر گئی۔

پیارے اسلامی بھائیو! یہ ایک حقیقت ہے، اللہ پاک نے ہمارے جسم کی کتنی ساری ضروریات کا ذریعہ جانوروں کو بنایا ہے، ہم گوشت کھانا چھوڑ دیں، جانوروں کے ذریعے حاصِل ہونے والا دُودھ بالکل نہ پئیں تو اس کی وجہ سے ہماری صحت بہت حَدْ تک کمزور ہو سکتی ہے۔ لہٰذا یہ گوشت  اور جانوروں کے ذریعے ملنے والی دوسری غذائیں، اللہ پاک کی عظیم تَرِین نعمت ہیں۔ لہٰذا اِرشاد ہوا:

ْ وَ یَذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ فِیْۤ اَیَّامٍ مَّعْلُوْمٰتٍ عَلٰى مَا رَزَقَهُمْ مِّنْۢ بَهِیْمَةِ الْاَنْعَامِۚ- (پارہ:17، الحج:28)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اور مَعْلُوم دِنوں میں اللہ کے نام کو یاد کریں اِس بات پر کہ اللہ نے انہیں بے زبان مَوَیْشیُوں سے رِزْق دیا۔

یعنی اللہ پاک نے جانور تمہارے قابُو میں دے دئیے ہیں۔ شاید آپ نے کبھی یہ منظر دیکھا ہو، گاؤں، دیہاتوں میں عموماً ہوتا ہے کہ ایک 14 یا 15 سال کا بچہ ہاتھ میں چھڑی اُٹھائے، کئی کئی گائیوں، بھینسوں کو ایک لائن(Line) میں چلا لیتا ہے۔

ایسے طاقتور تَرِین جانور کیسے ایک چھوٹے بچے کے قابُو میں آ جاتے ہیں۔ یہ کس کی نعمت ہے، کس نے اِنعام فرمایا، کس نے جانوروں کو ہمارے تابِع فرما دیا ہے۔ یقیناً وہ اللہ رَبُّ الْعَالَمِیْن ہے، لہٰذا چونکہ اللہ پاک نے جانور تمہارے قابُو میں دے دئیے ہیں اور اِن کے ذریعے تمہاری غذائی ضروریات پُوری کی جاتی ہیں، لہٰذا اللہ پاک کا کَثْرت سے ذِکْر کرتے ہوئے شکر ادا کیا کرو...!!