Book Name:Nojawanane Karbala Ka Zikre Khair
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ رِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ اَكْبَرُؕ- (پارہ:10،التوبہ:72)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اور اللہ کی رضا سب سے بڑی چیز ہے۔
معلوم ہوا؛ اللہ پاک کی رضا سب سے بڑی نعمت ہے، یہ مِل گئی تو سب کچھ مِل گیا، یہ نہ ملی تو چاہے ہم پُوری دُنیا کے بادشاہ بھی بن جائیں، آخر ذِلّت ہی ذِلّت ہے۔
کاش! کربلا والوں سے سبق سیکھیں، جیسے اُنہوں نے اللہ پاک کی رضا پانے کی خاطِر انتہائی سخت مشکلات جھیل لیں، جانوں کی بازیاں لگا دیں *ہم بھی سنجیدگی کے ساتھ اپنا جائِزہ لیں *دُنیا، یہاں کی دولت، عہدے اور منصب وغیرہ پَھنْدوں سے نکلیں *بڑی سوچ اپنائیں، کاش! ہماری زندگی کا یہ مقصد بن جائے جو امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ نے عطا فرمایا کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشِش کرنی ہے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!۔ اگر ہم نے اپنی ذِمّہ داری کو سمجھ کر اللہ و رسول صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی محبّت میں ڈُوب کر اِس دِینی کام کا بیڑا اُٹھا لیا تو اللہ و رسول صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے پیا ر کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دونوں جہاں میں بَیڑا پار ہوگا۔
اَلحمدُ لِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی بھی شہدائے کربلا کی یاد مناتی ہے مگر اللہ پاک کے فضل سے ہمارا اَنداز جُدا ہے *ہم کربلا والوں کی یاد میں اُن کی