Book Name:Nojawanane Karbala Ka Zikre Khair
کے اعتبار سے ترتیب دئیے گئے ہیں،اپنے اسمارٹ فون میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر لیجئے! خود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: قبر کی بےادبی و پامالی ناجائِز و گُنَاہ ہے۔
وضاحت: مُحَرَّم شریف کا مہینا ہے، اس مہینے میں بالخصوص 10 محرم کو عموماً لوگ قبرستان جاتے ہیں، اچھی بات ہے، جانا چاہئے، عِبْرت و نصیحت کے لئے قبرستان جانا سُنّت سے ثابِت ہے۔ البتہ قبرستان کے آداب کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے *قبر پر پاؤں رکھنا، اس پر بیٹھنا ناجائِز و گُنَاہ ہے([1]) اس سے مُردَے کو تکلیف ہوتی ہے۔ ایک روایت میں فرمایا: مُردے کو قبر میں اس بات سے تکلیف ہوتی ہے، جس سے گھر میں تکلیف پہنچتی تھی۔([2]) مثلاً کسی پر پاؤں رکھیں تو اسے تکلیف ہو گی، یونہی قبر پر پاؤں رکھیں تو اس سے بھی مُردے کو تکلیف ہو گی *بعض دفعہ قبرستان میں نیا راستہ نکال دیا جاتا ہے، علمائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہم فرماتے ہیں:قبرستان میں جو نیا راستہ نکالا گیا ہو اس پر چلنا حرام ہے۔([3]) * اندر جانے کے لئے راستہ نہ ہو اور قبر تک جانے کے لئے قبروں پر سے