Book Name:Nojawanane Karbala Ka Zikre Khair
کی تربیت کے قافلے میں 12 دن کے لیے سفر کی تیاری کر رہے ہیں ، ڈاکٹر نے سفر سے بہت روکا مگر مجھ سے نہ رہا گیا میں ڈیرہ بگٹی (بلو چستان) جانے والے قافلے کا مسافِر بن گیا۔ ڈیرہ بگٹی جاتے ہوئے راستے میں تھوڑا سا درد ہوا، پھر وہاں سے ہم نے سُوئی آ کرجُمعرات کے سنّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت کی اور پھر ڈیرہ بگٹی واپَس آ گئے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ!قافلے کی بَرَکت سے دَرْد ایسا دُور ہوا گویا کبھی تھا ہی نہیں اور اَلحمدُ لِلّٰہ!تا حال مجھے دوبارہ وہ تکلیف نہیں ہوئی اور سب سے بڑی سعادت یہ ملی کہ مجھے قافلے میں خواب کے اندر مَدَینے کے تاجدار صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا دیدار نصیب ہو گیا۔
لُوٹنے رَحْمتیں قافِلے میں چلو سیکھنے سنّتیں قافِلے میں چلو
دردِ سر ہو، اگر دُکھ رہی ہو کمر دَرْد دونوں مٹیں، قافِلے میں چلو
ہے طلب دِیْد کی، دِید کی عید کی کیا عَجَب وہ دِکھیں قافِلے میں چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایپلی کیشن کا تعارف
اے عاشقانِ رسول ! اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے بہت ہی پیاری موبائل ایپلی کیشن لانچ کی ہے، جس کا نام ہے: Mahanama Faizan e Madina ماہنامہ فیضان مدینہ۔ اس ایپلی کیشن میں یہ بہترین آپشنز(Options) موجود ہیں: *پچھلے تمام ماہنامہ فیضانِ مدینہ کیPDF فائلز *تمام ماہناموں کے مضامین (Articles) ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں، جن کو کاپی اور شیئر بھی کیا جا سکتا ہے *سرچ آپشن جس میں تمام ماہناموں میں سرچ کرکے کوئی بھی چیز تلاش کی جاسکتی ہے *تمام مضامین موضوعات