Book Name:Nojawanane Karbala Ka Zikre Khair
سیرت پر عَمَل کرتے ہوئے قافِلوں میں سَفَر کرتے ہیں *اُن کا فیضان پانے کے لیے گھروں سے نکلتے ہیں *دِینِ خُدا کی خِدْمت کی خاطِر گاؤں گاؤں، شہر شہر، مسجد مسجد پہنچ کر نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں *بےنمازیوں کو نمازوں کی دعوت پیش کی جاتی ہے *عِلْمِ دِین سیکھا، سکھایا جاتا ہے *سُنتیں عام کی جاتی ہیں۔ آپ بھی اس دِینی کام میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے! کربلا والوں کے مقصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے، اللہ پاک کی رضا پانے کی خاطِر دِین کی خِدْمت کے لیے قافلوں کے مسافِر بن جائیے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔
قافلے میں شفا بھی ملی اور دیدار بھی ہوا
پاکستا ن کے صوبہ پنجاب کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے:میں دعوت اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ (باب المدینہ کراچی) میں تربیتی کورس کے لیے آیا ہوا تھا ، اُس دوران ایک دن جُمعرات کو صبح تقریباً 4بجے پیٹ کی بائیں جانِب اچانک درد اُٹھا، دَرد اس قَدَر شدید تھا کہ 7اِنجکشن (Injection)لگے تب آرام آیا ، حسبِ معمول جُمعرات کو ہونے والے سنّتوں بھرے اجتِماع کے لیے ( مَدَنی مرکز فیضان مدینہ) میں شام کو حاضِر ہوا ۔ رات 10بجے پھر دَرْد شروع ہوا مگر اجتِماع میں مانگی جانے والی اجتماعی دُعا کے وَقْت ٹھیک ہو گیا، ایک گھنٹہ کے بعد پھر بَہُت شدید درد اُٹھا۔ ڈاکٹر نے 3انجکشن(Injection) لگائے پھر کچھ افاقہ ہوا۔ اب حالت یہ ہو گئی کہ جب بھی کھانا کھاتا درد شروع ہو جاتا ۔ روزانہ3، 4ٹیکے لگتے ۔ ڈِرپ چڑھتی، الٹرا ساؤ نڈ بھی کروایا ، مگر ڈاکٹروں کو درد کا سبب سمجھ میں نہ آیا۔ میں ہسپتال میں پڑا تھا وہاں مجھے معلوم ہوا کہ میرے ساتھ والے اسلامی بھائی سنّتوں