فوڈ اِلَرجی کا روحانی علاج

وظائف

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2025ء

دُکان خوب چلے

سُورةُ الْكَوْثَر

سات بار

(اوّل آخر تین بار دُرود شریف)

جس کی دُکان نہ چلتی ہو وہ اپنی دکان پر جا کر باوُضو پڑھ کر اپنی چیزوں پر دَم کرے اِنْ شآءَ اللہُ الكريم خوب کسٹمر آئیں گے اور بِکری (یعنی SALE) بڑھ جائے گی۔ جب تک مقصد حاصل نہ ہو یہ عمل روزانہ کرتے رہئے (شروع میں اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِيْم ایک بار اور ہر بار سورت سے پہلے بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ایک بار پڑھئے)

نظرِ بد کا علاج

اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطٰنٍ وَّهَامَّةٍ وَّمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَّامَّةٍ

سات بار اوّل آخر تین بار دُرود شریف پڑھ کر سفید کانچ کے پانی سے بھرے گلاس میں دَم کر کے مَنظور (یعنی جس کو نظر لگی ہو) اُس کو پلا دیجئے بچے یا بڑے کو کیسی ہی نظرِ بد ہو شفا ملے گی ،اِنْ شآءَ اللہُ الكريم۔

(مدّتِ علاج: تا حصولِ شفا روزانہ ) نظرِ بد سے حفاظت کے لئے بھی یہ عمل مفید ہے۔

فوڈ اِلَرجی کا روحانی علاج

بِسْمِ اللَّهِ مَا شَآءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللَّه

11بار (اوّل آخر 7 بار دُرود پاک) پڑھ کر جو کھانا مُوافِق نہیں آتا یعنی جس کھانے سے الرجی ہو جاتی ہے اُس پر دَم کیجئے پھر اسے کھاتے وقت ہر لقمے پر ایک بار یہی دعا پڑھ لیجئے۔ اِنْ شآءَ اللہُ الكريم وہ کھانا مُوافِق آجائے گا۔

اگر کوئی مَشروب نامُوافِق(UNSUITABLE) ہے تو یہی عمل کیجئے۔(اب لقمے کی جگہ ہر گُھونٹ پر دُعا پڑھنی ہے)

نظر کی حفاظت کے لئے

یَانُوْرُ

11 بار

پانچوں وقت پوری نماز پڑھ لینے کے بعد پیشانی پر ہاتھ رکھ کر سانس لیکر روک لیجئے اور پڑھ کر دسوں اُنگلیوں پر دَم کر کے آنکھوں پر پھیر لیجئے۔ یہ عمل پابندی سے کرتے رہنے سے نظر محفوظ رہے گی، اگر کمزور ہو گئی ہے تو بہتر ہو جائے گی، اِنْ شآءَ اللہُ الكريم۔


Share