شخصیات کے تأثرات و تجاویز

آپ کے تأثرات

ماہنامہ اگست 2024

شخصیات کے تأثرات و تجاویز

(1)صاحبزادہ الحاج میاں محمد سالم جان ہاشمی (امیر مرکزی جماعتِ اہلِ سنّت پاکستان، ضلع شکارپور، سندھ): میری ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ ہر مہینے کی پہلی ضرورت ہے جس کا میں مطالعہ کرتا ہوں، اس سے بہت زیادہ اسلامی معلومات ملتی ہے، نوجوانوں سے میری درخواست ہے کہ ہر مہینے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ ضرور پڑھا کریں، ربِّ کریم سے دُعا ہے کہ اس ماہنامہ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے، اٰمین۔

متفرق تأثرات و تجاویز

(2)اَلحمدُ لِلّٰہ مجھے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ سے وہ مسائل سیکھنے کو ملے ہیں جو میں نے کبھی بھی نہیں سنے تھے۔

(عبدالمجید، بیلہ، بلوچستان)

(3)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا ہر موضوع بہت اعلیٰ ہوتا ہے، بالخصوص اس میگزین کا موضوع ”کتابِ زندگی“ مجھے بہت پسند ہے، اس سے میری زندگی کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ (محمد سہیل عطاری، طالبِ علم درجہ سادسہ جامعۃُ المدینہ جوہر ٹاؤن، لاہور)

(4)مَا شآءَ اللہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ گھر گھر دھومے مچا رہا ہے، مجھے ماہنامہ کے مضامین بہت دل چسپ لگتے ہیں۔

(عبدالحق عطاری، لاڑکانہ، سندھ)

(5)میرا ناقص مشورہ یہ ہے کہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کو جامعۃُ المدینہ کے نصاب میں شامل کروایا جائے۔

(اویس مشتاق، گوجرانوالہ، پنجاب)

(6)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں پہلے صحت کے حوالے سے ”مدنی کلینک“ کا مضمون آتا تھا، اب وہ نہیں آرہا، اُس مضمون کو دوبارہ شامل کرنے کی گزارش ہے۔(محمد عابد، لودھراں، پنجاب)

(7)اَلحمدُ لِلّٰہ میں تین سال سے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھ رہی ہوں، مجھے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھنے کا بہت شوق ہے، یہ علمِ دین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔(بنتِ افسر علی، کراچی)

(8)مَاشآءَ اللہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بہت ہی معلوماتی اور دل چسپ ہوتا ہے، اس میں ہر عمر کے افراد کے لئے بہت ہی اہم باتیں ہوتی ہیں اور بالخصوص امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مہكے مہکے مدنی پھولوں کی تو کیا ہی بات ہے، اللہ پاک ہمیں امیرِ اہلِ سنّت کے فیضان سے مالا مال فرمائے، اٰمین۔(بنتِ انور زیب، کراچی)

(9)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کو پہلے میں کچھ خاص توجہ نہیں دیتی تھی، لیکن جب سے جامعۃُ المدینہ گرلز جاکر اس کو پڑھنا شروع کیا تو یہ میرا پسندیدہ ماہنامہ بن گیا، اور اب پورے مہینے مجھے اس ماہنامے کا انتظار ہوتا ہے، اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو مزید ترقی عطا فرمائے، اٰمین۔(بنتِ ذوالفقار علی، طالبہ درجہ ثانیہ جامعۃُ المدینہ گرلز، سیالوی کالونی، فیصل آباد)

(10)مَا شآءَ اللہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ سے بہت معلومات ملتی ہے، میرا پسندیدہ موضوع ”مدنی مذاکرے کے سوال جواب“ ہے۔ (بنتِ محمد عارف، طالبہ درجہ اولیٰ جامعۃُ المدینہ گرلز، راولپنڈی)

(11)ہمیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا بہت شدت سے انتظار ہوتا ہے، اس کا ہر موضوع ہی شاندار ہوتا ہے جس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔(بنتِ اشفاق، گجرات)


Share