بزرگانِ دین کے مبارک فرامین

ماہنامہ جمادی الاولیٰ 1442

باتوں سے خوشبو آئے

بے عقل کون؟

آدمی کے بےعقل ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ اسے جب بھی کسی چیز کے کھانے کی خواہش ہو تو اسے کھالے۔

(اِرشاد : اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْن حضرتِ سَیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم  رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ )(الزھد للامام احمد بن حنبل ، ص151)

علم زیادہ اور عمر تھوڑی ہے

بے شک عِلم بہت زِیادہ اور عُمر بہت تھوڑی ہے لہٰذا دین کا ضروری عِلم حاصل کرو اور اس کے ماسِوا (یعنی اِس کے علاوہ چیزوں) کو چھوڑ دو کیونکہ اس پر تمہاری مدد نہیں کی جائے گی۔ (اِرشاد : حضرتِ سَیِّدُنا سلمان فارسی  رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ )(حلیۃ الاولیاء ، 1 / 246 ، رقم : 606)

چیونٹی کی طرح حریص

چیونٹی ایک سال میں گَندُم کا ایک دانہ کھاتی ہے لیکن حِرص کے سبب رات دن سرگرداں (یعنی پریشان) رہتی ہے اور آرام نہیں کرتی سالِک (یعنی قُربتِ اِلٰہی چاہنے والے) کو چاہئے کہ قانِع اور شاکِر رہے (یعنی جو ملا اُس پر قناعت کرے اور شکرِ اِلٰہی بجا لائے) چیونٹی کی طرح حریص نہ ہو۔ (اِرشاد : حضرت خواجہ سُلیمان تونسوی  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ )(سرمایۂ  آخرت ، ص86)

 

اَحمد رَضا کا تازہ گلستاں ہے آج بھی

فرشتوں کی پیدائش کیسے ہوئی؟

ملائکہ(فرشتوں ، Angels) کی پیدائش آدمیوں کی طرح بتدریج (یعنی درجہ بدرجہ ، Gradually) نہیں کہ مٹی خمیر ہوا کی ، پھر تصویر بنی ، پھر روح ڈالی گئی یا پہلے نطفہ(Sperm) تھا ، پھر خون کی بوند ، پھر گوشت کا ٹکڑا ، پھر اعضا (Body Organs) کی کلیاں پھوٹیں ، پھر صورت بنی ، پھر روح پڑی  بلکہ وہ (یعنی فرشتے) کلمۂ کُنْ سے پیدا کیے گئے۔ (فتاویٰ رضویہ ، 18 / 361 ، ادارۂ اہلِ سنت(جدید 22جلدیں))

برکتوں کو ختم کرنے والی بیماری

اُستاذ کی ناشکری خوفناک بلا اور تباہ کُن بیماری ہے اور علم کی برکتوں کو ختم کرنے والی ہے۔ (فتاویٰ رضویہ ، 24 / 416)

علمِ نافع کون سا علم ہے؟

علمِ نافع وہ (ہے) جس کے ساتھ فَقاہَت ہو۔ (ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص66)

عطّار کا چمن کتنا پیارا چمن!

نئے گھر میں سب سے پہلے کیا رکھیں؟

نئے گھر میں سب سے پہلے قراٰنِ کریم رکھنا اچھی بات ہے۔ (مدنی مذاکرہ ، 20ذوالقعدۃ الحرام1441ھ)

آپریشن سے پہلے

آپریشن کروانا ہو تو کم از کم دو سرجنوں سے مشورہ کرلینا چاہئے۔ (مدنی مذاکرہ ، 20ذوالقعدۃ الحرام1441ھ)

بچّوں کو سب سے پہلے کیا تعلیم دیں؟

والدین کو چاہئے کہ سب سے پہلے اپنے بچّوں کو دین کی ضروری تعلیم دیں۔ (مدنی مذاکرہ ، 13ذوالقعدۃ الحرام1441ھ)


Share

Articles

Comments


Security Code