مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
جمادی الاولیٰ1442ھ
شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مُحَرَّمُ الْحَرام اور صَفَرُالْمُظَفَّر1442ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : (1)یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ “ اچھی بُری صحبت “ پڑھ یا سُن لے اُس کو اپنے پسندیدہ بندوں کی صحبت نصیب فرما اور اُس کی بے حساب مغفرت کر ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً13لاکھ54ہزار120اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 8لاکھ 44 ہزار 867 / اسلامی بہنیں : 5لاکھ9ہزار253)(2)یااللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ “ غسل کے ضَروری مسائل “ پڑھ یا سُن لے اُس کو ظاہِری و باطِنی تمام گندگیوں سے پاک فرما اور اسے بے حساب بخش دے ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً 14لاکھ 37ہزار 665 اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 9لاکھ24ہزار841 / اسلامی بہنیں : 5لاکھ 12ہزار 824) (3)یااللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ “ صفر میں نحوست نہیں “ پڑھ یا سُن لے اُس کی دنیا و آخِرت میں آفتوں اور مصیبتوں سے حفاظت فرما اور اُس کی بے حساب مغفِرت فرما ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً16لاکھ62 ہزار149 اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 11لاکھ12ہزار183 / اسلامی بہنیں : 5لاکھ49ہزار966) (4)یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی رِسالہ “ کن لوگوں کی دعا قَبول ہوتی ہے؟ “ کے 17صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کی دعاؤں پر رحمت کی نظر فرما اور اُس کی بے حساب مغفِرت فرما ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً15لاکھ86ہزار330اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 10لاکھ 26ہزار 123 / اسلامی بہنیں : 5لاکھ60ہزار207)۔
Comments