تعزیت وعیادت
ماہنامہ جمادی الاولیٰ 1442
الشیخ سیّد نور الدین عِتْر حسنی کے انتقال پر تعزیت
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ
عظیم مُفسّر ، مُحدّث اور مصنّفِ کُتُبِ کثیرہ ڈاکٹر الشیخ سیّد نورالدین عِتْر حسنی 6 صفر المظفر 1442سِنِ ہجری کو 86 سال کی عمر میں ملکِ شام کے شہر حَلب میں وِصال فرماگئے ، اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔
میں حضرت کے صاحبزادگان الشیخ یحییٰ عتر اور الشیخ عبدُالرحیم سمیت تمام ہی سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں۔
یااللہ پاک! قبلہ شیخ نورالدین عتر حسنی کو غریقِ رحمت فرما ، مولائے کریم! ان کے کَبَائِر و صَغَائِر معاف فرما ، اِلٰہَ الْعٰلَمِین! ان کے درجات بلند ہوں ، ان کی دینی خدمات قبول ہوں ، مولائے کریم! ان کی قبر تاحدِ نظر وسیع ہوجائے ، یااللہ! ان کی قبر پر رحمت و رضوان کے پھولوں کی بارشیں ہوں ، مولائے کریم! انہیں بے حساب مغفرت سے مشرف فرما کر جنّتُ الفِردوس میں اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب فرما ، تمام سوگواروں کو صبرِ جمیل اور صبرِ جمیل پر اجرِ جزیل مرحمت فرما ، اِلٰہَ الْعٰلَمِین! میرے پاس جو کچھ ٹوٹے پھوٹے اعمال ہیں اپنے کرم کے شایانِ شان ان کا اجر عطا فرما ، ىہ سارا اجر و ثواب جنابِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو عنایت فرما ، بَوسیلۂ خَاتَمُ النَّبِیِّیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم یہ سارا ثواب ڈاکٹر شیخ سیّدنورالدین عتر حسنی سمىت سارى اُمّت کو عنایت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
مُحَرَّمُ الْحَرام و صفرُالمظفر1442ھ میں وفات پانے والوں کے نام
شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے (1)حضرت مولانا الحاج سیّد محمد ایوب اشرفی ہمدانی صاحب(بیکانیر ، ہند)([i]) (2)حضرت مولانا مفتی نسیمُ الدّین رضوی صاحب(مقصود پور ، ہند) ([ii]) (3)پیرِ طریقت ، حضرت غلام معینُ الدّین چشتی عُرف چن ماہی(ترگ شریف ، میانوالی) ([iii]) (4)حضرت علّامہ مولانا عاطف رمضان سیالوی (مہتمم جامعہ حنفیہ غوثُ الاسلام) کی اہلیہ (جھنگ) اور دیگر کئی عاشقانِ رسول کے انتقال پر لواحقین اور جملہ سوگواروں سے تعزیت کی اور مرحومین کے لئے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا۔ جبکہ کئی بیماروں اور دُکھیاروں کے لئے دُعائے صحت و عافیت فرمائی ہے۔
تفصیل جاننے کے لئے اس ویب سائٹ ، “ دعوتِ اسلامی کے شب و روز “ news.dawateislami.netکا وزٹ فرمائیے۔
([1])تاریخِ وفات : 27مُحَرَّمُ الْحرام1442ھ(2)تاریخِ وفات : 4صفرُالمظفر1442ھ (3)تاریخِ وفات : 5صفرُالمظفر1442ھ۔
Comments