Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam
فِرِشتے مَدْرَسے تک ساتھ پہنچانے کو جاتے تھے
یہ دربارِ الٰہی میں ہے رُتبہ غوثِ اعظم کا
لحد میں جب فرشتے مجھ سے پوچھیں گے
تو کہہ دوں گا طریقہ قادری ہوں نام لیوا غوثِ اعظم کا
جمیلِ قادری سو جان سے ہو قربان مُرشد پر
بنایا جس نے تجھ جیسے کو بندہ غوثِ اعظم کا
اللّٰہ کی رحمت غوثِ پاک ہیں باعث ِ برکت غوثِ پاک
ہیں صاحبِ عزّت غوثِ پاک ہیں بحرِ سخاوت، غوثِ پاک
دریائے کرامت، غوثِ پاک فرماؤ حمایت غوثِ پاک
ٹل جائے مصیبت، غوثِ پاک سر تاپا شرافت غوثِ پاک
٭مرحبا یا غوثِ پاک٭مرحبا یا غوثِ پاک٭مرحبا یا غوثِ پاک
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غوثِ پاک پراللہ پاک کافضل ہواکہ آپ نے اپنی ولایت کو پہچان لیا مگر یاد رہے کہ ولی پر یہ ظاہر ہوجائے کہ وہ ولی ہے، یہ ولایت کے لیے ضروری نہیں، البتہ ولی عالم ضرور ہوتاہے اورشریعت کا پابند ہوتا ہے، کوئی بے نمازی، شراب و جُوئے کا عادی ، شریعت کا باغی کبھی ولی نہیں ہوسکتا اور اس دورِجَدِیْد میں بالخصوص نوجوان نَسْل ایسے لوگوں کی تلاش میں سَرگَرْداں نَظَر آتی ہے جنہیں وہ دُنیا میں کامیابی کے لئے اپنا آئیڈِیَل بنا سکے۔ مگر صَدْ اَفْسوس! اسلامی تَعْلِـیْمات