Book Name:Sachi Tauba Shab-e-Braat 1440
ہے ، ان سے معافی مانگیں ، اَلْغَرَض! اپنے تمام گناہوں سے سچی توبہ کریں اور ربِّ کریم کے اطاعت گزار بندے بن جائیں اور ہمیشہ اپنی توبہ پر ثابت قدم رہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عبادات کی ادائیگی اور گُناہ سے بچنے پر اِستِقامَت اختیار کرنا ، عُموماً دُشوار محسوس ہوتا ہے ۔ لیکن یہ دُشواری اس وقت تک محسوس ہوتی ہے ، جب تک ہمارے سامنے کوئی شخص انہیں اِسْتِقامت سے اپنائے ہوئے نہ ہو۔ لہٰذا! اگر ہم عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں گے ، تو ہمیں کثیرعاشقانِ رسول ایسے بھی نظرآئیں گے جو مدنی انعامات کے عاملین ہوں گے ، مدنی قافلوں کے مسافرین ہوں گے ، مدنی مذاکروں کے شائقین ہوں گے نیزاجتماعی طور پر عبادات پر اِسْتقامت پزیر ہوں گے ، ان عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے ہم بھی گُناہوں سے بچنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اِنْ شَآءَاللہ۔
اَمِیرِ اہلسنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت ِ علّامہ مَولانا ابو بلا ل محمد الیاس عطّار قادِری رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلاتے ہوئے فرماتے ہیں :
گناہگارو آؤ! سیہ کارو آؤ گناہوں کو دیگا چھُڑا مدنی ماحول
پِلا کر مئے عشق دیگا بنا یہ تمہیں عاشقِ مصطفےٰ مدنی ماحول
یقیناً مقدر کا وہ ہے سکندر جسے خیر سے مل گیا مدنی ماحول
یہاں سُنّتیں سیکھنے کو ملیں گی دِلائے گا خوفِ خدا مدنی ماحول
(وسائلِ بخشش مرمّم ، ص ۶۴۸ ، ۶۴۷)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ہم سچی توبہ کے واقعات سُن رہے تھے۔ سچی توبہ