Book Name:Sachi Tauba Shab-e-Braat 1440
جس کے سبب اللہ پاک نے مجھے بخش دیا اور مجھے وہ مقام عطا کیا گیا جو آپ ملاحظہ فرما رہی ہیں۔ (حکایتیں اور نصیحتیں ، ص۲۷بتغیّرقلیل)
مغفرت کا ہوں تجھ سے سُوالی پھیرنا اپنے در سے نہ خالی
مجھ گنہگار کی اِلتجاء ہے یاخُدا تجھ سے میری دُعا ہے
(وسائل ِبخشش مُرمّم ، ص ، ۱۳۶)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اس حکایت سے جہاں یہ معلوم ہوا کہ سچی توبہ اللہ پاک کی بارگاہ میں ضرورقبول ہوتی ہے ، وہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ مرحومین کے لیے کیا جانے والا ایصالِ ثواب اگر صدقِ دل اور خلوصِ نیت سے کیا جائے تو گناہگاروں کی بھی بخشش ہوجاتی ہے۔ آج شبِ براءت ہے ، کثیر عاشقانِ رسول 15شعبان کواِہتمام کے ساتھ اپنے مرحومین کو ایصالِ ثواب کرتے ہیں ، یقیناً یہ ایک بڑا فائدے منداوراچھا کا م ہے ، جس سے زندوں کے ساتھ مُردوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ مدینے کے سلطان ، اُمت پر مہربان ، رحمتِ دوجہان صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : میری اُمّت گناہ سَمیت قَبْر میں داخِل ہوگی اور جب نکلے گی تو بے گناہ ہوگی کیونکہ وہ مؤمِنین کی دعاؤں سے بَخش دی جاتی ہے ۔ (اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط ، ۱ / ۵۰۹ ، حدیث۱۸۷۹)
اس حدیثِ پاک سے بھی یہ ترغیب مل رہی ہے کہ ہم اپنے مُردوں کے لیے خوب ایصالِ ثواب کریں اور ان کے لیے دعائیں کریں۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اجتماعی طور پر گناہوں کی