Book Name:Sachi Tauba Shab-e-Braat 1440
اعتکاف میں وضو و غسل ، نماز و روزہ اور دیگر شرعی مسائل کے ساتھ ساتھ روزانہ 2 مدنی مذاکروں کے ذریعےامیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے کیے گئے سُوالات کے دِلچسپ جوابات سے معلومات کا ڈھیروں خزانہ ہاتھ آتا ہے ۔ امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مُبارک صحبت میں سحری و اِفطاری کے ایمان افروز لمحات گزارنے کی سعادت ملتی ہے ، عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں ہونے والے پورے ماہِ رمضان کے اِعتکاف کی تیاریوں کو مزید تیز کردِیجئے۔
عالمی مدنی مرکزکے علاوہ دیگر کئی شہروں میں بھی پورے ماہِ رمضان کا اعتکاف ہوگا ، تمام عاشقانِ رمضان اپنے شہر کے متعلقہ ذمہ داران سے اس کی معلومات حاصل کرکے ابھی سے تیاری شروع کر دیجئے۔
رحمتِ حق سے دامن تم آکر بھرو مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
سنتیں سیکھنے کے لیے آؤ تم مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
تم سُدھر جاؤ گے پاؤ گے برکتیں مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
فضلِ ربّ سے ہدایت بھی مل جائے گی مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
نیکیوں کا تمہیں خوب جذبہ مِلے مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
ربّ کی رحمت سے جنّت میں پاؤ گے گھر مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
(وسائلِ بخشش مرمم ، ص ، 639)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش 107 شعبہ جات میں دینِ اسلام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے۔ اس مدنی تحریک کو آپ جو مدنی عطیات(چندہ )پیش کرتے ہیں ان کو شرعی و تنظیمی رہنمائی سے خرچ کیاجاتا ہے۔ دعوت اسلامی کے شعبوں میں سے چندشعبہ جات کا مختصر تعارف ملاحظہ کیجئے :