Book Name:Jahannam Ki Sazaaen

جہنمیوں کو پِیاس اِس بلا کی ہوگی کہ اُس پانی پر ایسے گِریں گے جیسےشدید پیاسے اُونٹ۔ (البدورالسافرۃ،باب طعام اھل النار وشرابہم، ص۴۲۸،حدیث:۱۴۴۶،)

جس کو سب سے کم دَرَجہ کا عَذاب ہوگا، اُسے آگ کی جُوتِیاں پہنا دی جائیں گی، جِس سے اُس کا دماغ ایسا کَھولے گا جیسے تانبے کی پتیلی کَھولتی ہے، وہ سمجھے گا کہ سَب سے زِیادہ عَذاب اُس پر ہو رہا ہے، حالانکہ اُس پر سَب سے ہَلکا ہے۔( مسلم، کتاب الإیمان، باب أہون أھل النار عذاباً، ص۱۱۱، حدیث:۵۱۷ ،  بہارِ شریعت،۱/۱۶۴)

الٰہی! جَہَنَّم سے آزاد کر دے

میں فِردَوس میں داخِلہ مانگتا ہوں

آئیے! مل کر جہنم سے آزادی اور شبِ قدر کی دعا کرتے ہیں:اَللّٰھُمَّ اَجِرۡنِیۡ مِنَ النَّار اے اللہ! مجھے(جہنّم کی) آگ سے نجات عطا فرما۔

اَللّٰھُمَّ  اِنَّکَ عَفُوٌّتُحِبُّ الْعَفْوَفَاعْفُ عَنَّااے اللہ!بے شک تو معاف کرنے والا ہے ،معاف کرنے کو پسند کرتا ہے ،پس ہمیں معاف فرما دے۔

آئیے!مل کر بارگاہِ رِسالت میں فریادکرتے ہیں،جو گنہگاروں کوبخشوانے والے ہیں،دوزخ سے چُھڑانے والے ہیں،جنّت دِلانے والے ہیں۔۔۔آقا!یَارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ۔۔۔۔

میں مجرِم ہوں جہنَّم میں اگر پھینکا گیا مجھ کو                           ہَلاکت ہوگی ہائے ! کیا کروں گا یارسولَ اللہ

لپک کر آگ کے شُعلے لپٹتے ہوں گے بربادی                          کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ

اندھیری آگ ہوگی روشنی بالکل نہیں ہوگی                         کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ