Book Name:Jahannam Ki Sazaaen
وہاں کانوں میں،آنکھوں میں،دَہَن میں،پیٹ میں بھی آگ! کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ
پہاڑآگوں کے ہوں گے وادِیاں بھی آگ کی ہوں گی کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ
فِرِشتے ڈانٹتے ہوں گے ہَتھَوڑے ما رتے ہوں گے کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ
وہاں سانپ اور بچّھو بھی مسلسل ڈَس رہے ہوں گے کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ
غِذا دوزخ کی تُھوہر اور اُوپر کَھولتا پانی کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ
نہ مانگے موت آئے گی نہ بیہوشی ہی چھائیگی کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ
جو تم چا ہو گے تو ہوں گی مِر ی سب مُشکِلیں آساں وَگرنہ نار میں،میں جا پڑوں گا یارسولَ اللہ
تمہارا ہوں غُلام اور ہے غلامی پر مجھے تو ناز کرم سے ساتھ جنّت میں چلوں گا یارسولَ اللہ
(وسائل ِبخشش مرمم،ص)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!غور کیجئے! آج دُنیَوی آگ سَہنے کی کسی میں تاب (طاقت)نہیں تو جَہنَّم کی آگ کیسے برداشت ہوسکے گی؟لہٰذاعافِیَّت اِسی میں ہے کہ جَہنَّم کی ہولناکیوں، پُل صِراط کی مُصیبَتوں اور آخِرت میں پیش آنے والے ہوشرُبا (ہوش اُڑا دینے والے )حالات کوپیشِ نَظَررکھتے ہوئے اُن سے بچنے کا سامان کریں۔ حَضْرتِ سَیِّدُناامام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اِرْشادفرماتے ہیں: جودُنیا میں رہ کر قِیامَت کے بارے میں زیادہ غور و فِکر کرے گا،وہ اُن ہولناکیوں سے زِیادَہ مَحفوظ رہے گا۔بے شک اللہ پاک بندے پر دوخوف جمع نہیں فرماتا، لہٰذا جو دُنیا میں اِن ہولناکیوں کا خوف رکھے گا وہ آخرت میں اِن سے مَحفُوظ رہے گا اور خوف سے مُرادعَورتوں کی طرح رونا دھونا نہیں کہ آنکھیں آنسو بہائیں اور سِماع کے وقت دِل نَرم ہوجاۓ پِھر تُم اُسے بُھول کر اپنے کھیل کُود میں مشغول ہوجاؤ۔