Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441
فتح و نصرت کا مالک ہے۔(4) پھرحضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام تشریف لائے تو آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی عزّت اور بزرگی سے آگاہ فرمایا۔(5)پھرحضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام تشریف لائے اور بتایا کہ جوہستی آپ کے ہاں تشریف فرماہونے والی ہیں، وہ بہت اچھے اخلاق کے مالک اور بڑی عزت والے ہیں۔(6)پھر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام تشریف لائے اور آپ کی عزت اور بلند عہدے کے متعلق خبر دی۔(7) پھر حضرت داؤو عَلَیْہِ السَّلَام بی بی آمِنہ رَضِیَ اللہُ عَنْہاکے خواب میں تشریف لائے اور فرمایا کہ جوہستی آپ کے ہاں تشریف لانے والی ہیں، وہ مَقامِ محمود، حوضِ کوثر،لِوَاءُالْحَمْد، شفاعتِ عظمیٰ کے مالِک ہیں۔ (8)پھرحضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام تشریف لائے اور بتایا کہ آخری نبی آپ کے ہاں تشریف لائیں گے۔(9) پھر حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی خواب میں جلوہ گَری ہوئی اور فرمایا: آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہاکےبیٹے سچ بولنے والے اورسیدھے دِین یعنی جو سب دِینوں پر غالب ہے،اُس دِین کے مالک ہیں۔ الغرض ہر نبی عَلَیْہِ السَّلَام نے آپ کو یہ بشارت دی کہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہادنیا و آخرت کے سردار سے حاملہ ہیں اور جب یہ دنیا میں تشریف لائیں تو ان کا نامِ نامی محمد صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَرکھنا۔( رسائل میلاد مصطفیٰ،ص ۲۲۵ ملخصا)
مبارک ہو وہ شہ پردے سے باہر آنے والا ہے
گدائی کو زمانہ جس کے دَر پر آنے والا ہے
(ذوق ِنعت، ص۲۱۶)
سرکار کی آمد …مرحبا سردار کی آمد …مرحبا آمنہ کے پھول کی آمد …مرحبا
رسولِ مقبول کی آمد …مرحبا پیارے کی آمد …مرحبا اچھے کی آمد … مرحبا
سچے کی آمد …مرحبا سوہنے کی آمد …مرحبا موہنے کی آمد …مرحبا