Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441
پاک کی عطا سے“ تھوڑا ساکھانا کثیر جماعت کو کفایت کرگیا، ”اللہ پاک کی عطا سے“آپ کی برکت سے جانورانسانی بولی بولنے لگے۔الغرض! اللہ پاک نے اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو سراپا معجزہ بناکر بھیجا ہے، چنانچہ پارہ 4 سورۂ نساء آیت نمبر 174 میں ارشاد ہوتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَكُمْ بُرْهَانٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ نُوْرًا مُّبِیْنًا(۱۷۴) (پ۶،النساء:۱۷۴)
تَرجَمَۂ کنزُالایمان:اے لوگو بے شک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے واضح دلیل آئی اور ہم نے تمہاری طرف روشن نور اُتارا۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول!اللہ پاک نے قرآنِ مجید میں حضور عَلَیْہِ السَّلَامکے کئی اعضائے مبارکہ کا ذِکر کیا ہے جس سے حق تعالیٰ کی کمالِ محبت و عنایت پائی جاتی ہے۔
پارہ 27،سُوْرۂ نَجْم کی آیت نمبر11میں قلبِ مبارک کا ذکرہوتاہے۔
مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى(۱۱) (پ۲۷، النجم:۱۱) تَرجَمَۂ کنزُالایمان:دل نےجھوٹ نہ کہا جو دیکھا
پارہ 19،سُوْرہ ٔ شُعَرَا کی آیت نمبر194,193میں اِرشادہوتاہے۔
نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُۙ(۱۹۳) عَلٰى قَلْبِكَ (پ۱۹، الشعراء:۱۹۳-۱۹۴)
تَرجَمَۂ کنزُالایمان:اُسے روح الامین لے کر اترا تمہارے دل پر
پارہ 2 سُورۃُ الْبَقَرَۃ آیت نمبر 144 میں چہرۂ مبارک کا ذکریوں ہوتا ہے:
قَدْ نَرٰى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِی السَّمَآءِۚ (پ۲، البقرۃ:۱۴۴)
ترجمہ:ہم دیکھ رہےہیں بار بار تمہارا آسمان کی