Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ابھی ہم نے سنا کہ آج کی رات یہ وہ عظیم رات ہے جس میں نوروالےآقا، مکے مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمنور کی خیرات بانٹنے اور جہان کو اپنےنور سے جگمگانے کیلئے اس کائنات میں تشریف فرما ہوئے۔آئیے!بیان شروع کرنے سے پہلے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ نعروں سے اس نورانی رات کا اِستقبال کرتے ہیں۔ہوسکے تو مدنی پرچم لہرا لہراکرخوب جوش و جذبے،محبت و عقیدت کے ساتھ مرحبا یا مصطفیٰ کی دُھوم مچائیے۔
سرکار کی آمد …مرحبا سردار کی آمد …مرحبا آمنہ کے پھول کی آمد …مرحبا
رسولِ مقبول کی آمد …مرحبا پیارے کی آمد …مرحبا اچھے کی آمد … مرحبا
سچے کی آمد …مرحبا سوہنے کی آمد …مرحبا موہنے کی آمد …مرحبا
مُختار کی آمد …مرحبا پرنور کی آمد …مرحبا سراپا نور کی آمد …مرحبا
مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی
مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آج ہمارے بیان کا موضوع ہے”معجزہ بن کے آیا ہمارا نبی“۔ جس میں ہم رسولِ کریم، رؤف رحیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مختلف اعضائے مبارکہ کے مختلف معجزات سُنیں گے۔
یقیناً اس میں اس میں شک نہیں کہ نبیِّ آخرُالزّماں، سَرورِ کَوْن و مَکاں صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ تمام نبیوں کے بھی نَبی ہیں۔ اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سِیْرتِ مُقدَّسہ تمام اَنْبِیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ السَّلَام کی مُقدَّس زِنْدگیوں کا خُلاصَہ(Summary) ہےاور آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم عالمِ کائنات میں اَوَّلین و