Book Name:Mojza Ban Kay Aaya Hamara Nabi

وہ زباں جس کو سب کُن کی کنجی کہیں

اُس کی نافذ حکومت پہ لاکھوں سلام([1])

یعنی ہمارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبانِ مبارک تقدیرِ الٰہی کی چابی ہے۔ جیسے جیسے یہ مبارک زبان ہلتی چلی جاتی ہے ، واقعات ویسے ہی ہونے لگتے ہیں۔ اس زبانِ مبارک کے کمالات دیکھ کر کہنا پڑتا ہے کہ کائنات کے گوشے گوشے پر اس کی حکومت ہے اور ایسی حکومت پر لاکھوں سلام ہوں۔

اے عاشقانِ میلاد!حضورسراپا نُورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی زبان مبارک اور اس کے پانی یعنی لُعابِ دَہن(تُھوک مبارک) سے کیسے کیسے معجزات ظاہر ہوئے ، آئیے سنتے ہیں :

(1) زبان مُبارک کے حکم سے بچہ تندرست ہوگیا

ضرت اُسامہ بن زید رَضِیَ اللہُ عَنْہ کا بیان ہے ، فرماتے ہیں : ہم دو عالم کے مالک ومختار ، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ حج کے لیے  نکلے اور جب وادی رَوْحا میں پہنچے تو رحمتِ عالم ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک عورت کو دیکھا جو آپ کی طرف آ رہی تھی ، یہ دیکھ کر نبیِ رحمت شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی سواری روک لی اور جب وہ عورت قریب آئی تو اس نے عرض کیا یَارسولَ الله صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم یہ میرا بچہ جب سے پیدا ہوا ہے ، یہ بیمار ہی چلا آرہا ہے یہ سُن کر رسولِ اکرم ، نورِ مجسّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بچے کو پکڑ کر اپنے آگے بٹھایا اوراس کے منہ میں لُعابِ دَہن مُبارک ڈالا اور فرمایا : اُخْرُجْ عَدُوَّاللہِ فَاِنِّی رَسُولُ اللہ یعنی اے اللہ پاک کے دشمن نکل جا کیونکہ میں اللہ پاک کا


 

 



[1]...حدائقِ بخشش ، ۳۰۲۔