Book Name:Mojza Ban Kay Aaya Hamara Nabi
کے جملہ اخراجات کے لیے اپنے صدقات سے تعاون فرمائیں۔
امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے ایک پیغام میں فرمایا : اللہپاک نے آپ کو مال دیا ہے تو ٹیلی تھون میں ضرور تعاون کیجئے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ یہ آپ کو دونوں جہاں میں کام آئے گا۔ ٹیلی تھون(چندہ جمع کرنے کی مہم)میں حصہ لینےوالے خوش نصیب عاشقانِ رسول کے لیے آپ نے کتنی پیاری دُعا فرمائی ہے :
دعائے عطار : یااللہ!7 نومبر 2021 کو دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کیلئے ہونے والے ٹیلی تھون میں جو بھی ٹیلی تھون سے پہلے یا بعد میں اپنی اپنی ملکی کرنسی کے اعتبار سے کم از کم 1یونٹ جمع کرائے ، اسے بُرے خاتمے سے بچا اور مرتے وقت جلوۂ مصطفی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ دِکھا اور قبر میں اسے راحتیں اور برکتیں عطا فرما۔
اے اللہ! اس کا بے حساب جنت میں داخلہ فرما اور جو زیادہ یونٹ جمع کروائے ، مالکِ کریم! اس پر اور بھی رحمتیں نازل فرما اور ساتھ ہی ساتھ اس کو جنت الفردوس میں اپنے پیارے حبیبصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوس نصیب فرما۔ جو اسلامی بھائی یا اسلامی بہنیں دوسروں کو یونٹ جمع کرانے کی ترغیب دیں ، تیار کریں یا اس کیلئے کسی بھی طریقے سے کوشش کریں ، ان تمام کے حق میں اور مجھ گناہ گار کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول فرما۔
اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم