Book Name:Mojza Ban Kay Aaya Hamara Nabi
مومنو وقتِ ادب ہے آمدِ محبوبِ ربّ ہے جائے آداب و طرب ہے آمدِ شاہِ عرب ہے
آتا ہے شاہِ حکومت فرض ہے جس کی اطاعت ہر نبی نے دی بشارت آمدِ شاہِ عرب ہے([1])
سرکار کی آمد مرحبا پیارے کی آمد مرحبا پُرنور کی آمد مرحبا
سردار کی آمد مرحبا اچھے کی آمد مرحبا سراپا نور کی آمد مرحبا
مُختار کی آمد مرحبا سوہنے کی آمد مرحبا رسولِ مقبول کی آمد مرحبا
سچے کی آمد مرحبا موہنے کی آمد مرحبا آمنہ کے پھول کی آمد مرحبا
مرحبا یا مصطفیٰ مرحبا یا مصطفیٰ مرحبا یا مصطفیٰ
وِلادتِ مصطفیٰ سے پہلے انبیائے کرام کی زیارت اور ان کی بشارت
پیارے اسلامی بھائیو! نور والے آقا ، مکی مدنی مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دُنیا میں تشریف آوری سے قبل آپ کی پیاری امی جان حضرت بی بی آمنہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہاکو 9 انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی زیارت ہوئی اور ان میں سے ہر ایک نبی عَلَیْہِ السَّلَام نے آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کو حُضُور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے متعلق کچھ نا کچھ خبر سے آگاہ فرمایا۔ حضرت علامہ مولانا عبد الرحمن ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں :
(1)حضورپُرنور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وِلادت کا وقت قریب آیا ، تو حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام بی بی آمِنہ رَضِیَ اللہُ عَنْہاکے خواب میں تشریف لائے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمد کے متعلق خبر دی۔ (2)پھر حضرت اِدریس عَلَیْہِ السَّلَام تشریف لائے تو انہوں نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فضل و کرم اور اعلیٰ رتبے کی خبر دی۔ (3)پھر حضرت نوح