Book Name:Mojza Ban Kay Aaya Hamara Nabi
پیارے اسلامی بھائیو! ابھی ہم نے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک زبان کے کچھ معجزات سنے ، آئیے! اب سرکارِ دو عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مبارک ہاتھوں سے متعلق آیتِ قرآنی اور اس کے بعد ان مبارک ہاتھوں کے کچھ معجزات بھی سنتے ہیں :
چنانچہ پارہ 8 ، سُوْرۂ اَنْفَال ، آیت نمبر17میں اِرشادہوتاہے :
وَ مَا رَمَیْتَ اِذْ رَمَیْتَ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ رَمٰىۚ- (پ9 ، الانفال : 17)
تَرجَمَۂ کنزُالایمان : اور اے محبوب وہ خاک جو تم نے پھینکی تم نے نہ پھینکی تھی بلکہ اللہ نے پھینکی تھی
صحابیِ رسول حضرت عُتْبہ رَضِیَ اللہ عَنْہ جنہوں نے اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عَنْہ کے عہد میں مُوصَل شہر کوفتح کیا تھا ، ان کی اہلیہ بی بی اُمِّ عاصم رَضِیَ اللہ عَنْہَا بیان کرتی ہیں کہ حضرت عتبہ رَضِیَ اللہ عَنْہ کی ہم چار بیویاں تھیں ، ہم میں سے ہر ایک زیادہ اور اچھی خوشبو لگانے میں کوشش کرتی تھیں تا کہ دوسری سے خوشبودار ہو۔ جبکہ حضرت عتبہ رَضِیَ اللہ عَنْہ اپنی داڑھی میں تیل تو لگاتے تھے لیکن کوئی خوشبو استعمال نہ کرتے تھے ، اس کے باوجود بھی حضرت عتبہ رَضِیَ اللہ عَنْہکے جسم سے ہر وقت ہم سے زیادہ اور بہت عمدہ خوشبو آتی رہتی۔ جب حضرت عتبہ رَضِیَ اللہ عَنْہ باہر نکلتے تو لوگ کہتے کہ ہم نے حضرت عتبہ رَضِیَ اللہ عَنْہ کی لگائی ہوئی خوشبو سے زیادہ اچھی کوئی خوشبونہیں سُونگھی۔ ایک دن میں نے ان سے پوچھا کہ ہم اچھی خوشبو استعمال کرنے کی پوری کوشش کرتی ہیں ، لیکن ہم سے زیادہ خوشبودار تو آپ ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے جواب