Book Name:Mojza Ban Kay Aaya Hamara Nabi
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول!آئیے ! اب اپنے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کے کچھ مقدس اعضاء سے متعلق قرآنی آیات اوراعضائے مبارکہ سے ظاہر ہونے والے معجزات سنتے ہیں :
پارہ 27 ، سُوْرہ ٔ نجم کی آیت نمبر3میں زبان مبارک کا ذکر ہوتا ہے اور ارشاد ہوتا ہے :
وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰىؕ(۳) (پ27 ، النجم : 3)
تَرجَمَہ : اور وہ کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کرتے
پارہ 25 ، سُوْرۂ دُخان کی آیت نمبر58میں ارشادہوتاہے :
فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ (پ25 ، الدخان : 58)
تَرجَمَہ : تو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں آسان کیا
وہ زبان جس کو سب کُن کی کنجی کہیں
پیارے اسلامی بھائیو! ہماری بھی زبان ہے اور ہمارے آقا مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک زبان ہے ، ہماری زبان کا کیا حال ہے وہ ہم بخوبی جانتے ہیں ، جبکہ ہمارے نوروالے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک زبان کیسی ہے؟۔ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں :