Book Name:Mojza Ban Kay Aaya Hamara Nabi
عدُو پہ چھائی ہے ہیبت نبی کی آمد ہے ملی ہے خاک میں نَخوت نبی کی آمد ہے
بُتوں کی آگئی شامت نبی کی آمد ہے مٹے گی کفر کی ظلمت نبی کی آمد ہے
سرکار کی آمد مرحبا پیارے کی آمد مرحبا پُرنور کی آمد مرحبا
سردار کی آمد مرحبا اچھے کی آمد مرحبا سراپا نور کی آمد مرحبا
مُختار کی آمد مرحبا سوہنے کی آمد مرحبا رسولِ مقبول کی آمد مرحبا
سچے کی آمد مرحبا موہنے کی آمد مرحبا آمنہ کے پھول کی آمد مرحبا
مرحبا یا مصطفیٰ مرحبا یا مصطفیٰ مرحبا یا مصطفیٰ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ میلاد!آمدِ مصطفےٰ پر کیسی کیسی انوکھی نشانیاں اور برکتیں ظاہِر ہوئیں ، یقیناً یہ اللہ پاک کا فضل ہی ہے کہ * آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے عالَم میں بہار آگئی۔ * آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے بی بی آمنہ کے گلشن میں بہار آ گئی۔ * آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سےمکے کے شہر میں روشنی بکھرنے لگی۔ * آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے عرب کے ریگزار تاروں کی طرح چمکنے لگے۔ * آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سےکعبہ بھی جُھومنے لگا۔ * آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے مُرجھائی ہوئی کلیاں کِھل اُٹھیں۔ * آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے اندھیرے چھٹنے لگے۔ * آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے کفر وشرک کے ایوانوں میں زلزلہ آگیا۔ * آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے بے سہاروں کو سہارا مل گیا۔ * آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سےبے قراروں کو قرار ملنے لگا۔ * آمدِ مصطفےٰکی بَرَکت سے غریبوں کو ، یتیموں کو آسرا