Book Name:Mojza Ban Kay Aaya Hamara Nabi
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
پیارے اسلامی بھائیو! جب بھی مسجد میں حاضری کی سعادت ملے تو اعتکاف کی نیت کرلیا کریں تاکہ اعتکاف کا ثواب بھی ملتا رہے اور ضرورت پڑنے پر کھانا ، پینا اور سونا وغیرہ بھی جائز ہوجائے۔ یہاں یہ بات بھی ذہن نشیں کرلیجیے کہ اعتکاف کی نیت کھانے ، پینے یا سونے کے لیے نہ ہو بلکہ اس سے مقصود صرف اللہ کریم کی رِضا ہو۔ “ فتاویٰ شامی “ میں ہے : اگرکوئی مسجد میں کھانا ، پینا ، سونا چاہے تو اِعْتِکاف کی نِیَّت کرلے ، کچھ دیر ذِکْرُاللہ کرے ، پھر جو چاہے کرے(یعنی اب چاہے تو کھا پی یا سو سکتا ہے)۔ اگر ممکن ہو تو اعتکاف کی نیت کر کے 12 مرتبہ درودِ پاک پڑھ لیجئے یا اور کوئی نیک کام کر لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ثواب بڑھ جائے گا اور مسجد میں کھانا ، پینا اور سونا وغیرہ بھی جائز ہو جائے گا۔
ایک شخص کا بیان ہے : میں ایک رات نماز پڑھتے ہوئے تَشَہُّد میں بے کسوں کے مددگار ، دو عالَم کے مالک و مختار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرود ِپاک پڑھنابھول گیا ، مجھ پر نیند کا غلبہ ہوا اور میں سو گیا۔ خواب میں آقا ئے دو جہاں ، سرورِ ذیشاں صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کادِیدار نصیب ہوا۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : تُو آج ہم پر درود بھیجنا بُھول گیا۔ میں نے عرض کی : یَا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !میں اللہ پاک کی ثنا میں