Book Name:Mojza Ban Kay Aaya Hamara Nabi
مشغو ل تھا۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : کیا تجھے معلوم نہیں کہ مجھ پر درودِ پاک پڑھے بغیر اللہ پاک اپنی ثنا بھی قبول نہیں فرماتا ، وہ ایسی کوئی دعا قبول نہیں فرماتا جس میں مجھ پر دُرود نہ بھیجا گیا ہو اور کوئی حاجت پوری نہیں فرماتا جب تک کہ مجھ پر درودِ پاک نہ بھیجا جائے ، کیا تم نے اللہ پاک کا یہ مبارک فرمان نہیں سنا؟ :
صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶) (پارہ22 ، سورۃالاحزاب : 56)
ترجمہ کنز الایمان : بےشک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی) پر اے ایمان والو ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
جہاں کے مولا جہاں کے سرور سلام تُم پر سلام تُم پر
طبیبِ عالَم حبیبِ داوَر ، سلام تُم پر سلام تُم پر
تمہاری نورانیت سے اب تک ہیں عالَمِ نور ، دونوں عالَم
تمِہیں تو ہو نور و نورِ پیکر سلام تم پر سلام تم پر ([2])
پیارے اسلامی بھائیو! حُصُولِ ثواب کی خاطِر بَیان سُننےسے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔ فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : نِـيَّةُ الْمُؤمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖمُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔ ([3])