Book Name:Mojza Ban Kay Aaya Hamara Nabi
کرنا ، حلقے بنا کر بیٹھنا سُنَّتِ صحابہ ہے ، یہ حدیث مجلسِ میلاد شریف کی اصل ہے۔ ([1])
پىارے اسلامى بھائىو! اجتماعِ مِیْلاد میں حُضُور پُرنُور ، شافِعِ ىَوْمُ النُّشُور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وِلادَتِ پاک ، رَضاعَتِ مُبارَکہ اوربچپن شریف کے واقِعات بیان کرنا ، اس کے لئے محفلِ نعت مُنْعَقِد کرنا ، لوگوں کو جَمْع کرنا ، وِلادَتِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمَ کى خُوشی مىں لوگوں کو کھانا کِھلاناجائز ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مسلمان اس مبارك مہینے میں جَشنِ وِلادت کی خُوشی مناتے ہیں ، مسجِدوں ، گھروں ، دُکانوں اورسُواریوں پرنیزاپنے مَحَلّے میں بھی مدنی پرچم(جھنڈے) لہراتے ہیں ، خُوب چَراغاں کرتے ہیں ۔ ربیعُ الاوّل شریف کی بارہویں رات حُصُولِ ثواب کی نیّت سے محفلِ نعت میں شرکت کرتے ہیں ، صُبحِ صادِق کےوَقْت مدنی پرچم اُٹھائے دُرُود و سلام پڑھتے ہوئے اَشکبار آنکھو ں کے ساتھ صُبحِ بہاراں کااِسْتِقبال کرتے ہیں ، 12ربیعُ الاول شریف کے دن روزہ رکھ کرجُلوسِ میلاد میں شریک ہوتے ہیں ۔ میلاد شریف منانے والےایسے عاشقانِ رسول سےتوپیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ خُوش ہوتے ہیں ، جیساکہ
ایک بُزرگرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں : اَلْحَمْدُلِلّٰہ مجھے خواب میں تاجدارِ رِسالتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَکی زِیارت کا شرف حاصل ہوا ، تو میں نےسرکارصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں عرض کی : یارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ!کیاآپ کومسلمانوں کا ہر سال آپ کی وِلادتِ مبارَک کی خوشیاں مَنانا پسند آتا ہے؟ تو حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نےارشادفرمایا : جو ہماری وِلادت پر خُوشیاں مناتا ہےاورہم سے خوش ہوتا ہے ، ہم بھی اُس سے خوش ہوتے